سیاست
صوبائی حکومت کے وژن کو ملکی سطح پر سراہا جارہا ہے، حاجی غندل شاہ
چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن دیامر استور حاجی غندل شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے وژن کو ملکی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ صوبائی حکومت نے عوام کی احساس محرومی دور کرنےکیلئے سابق وفاقی حکومت کے ساتھ مل بیٹھ کر جو پیکج تیار کیا تھا یقیناً اس سے گلگت بلتستان کے عوام کی احساس محرومی کم ہو جاتی لیکن قبل از وقت حکومت کیلئے مسائل پیدا کئے گئے جس کی وجہ سے اس پیکج پر عملدرآمد نہیں ہو سکا ۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کو چاہئے کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کی احساس محرومی دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی مشاورت سے ایک ایسا پیکج دے جس سے عوام بھی مطمئن ہواور عالمی سطح پر کشمیر کاز کو نقصان بھی نہ پہنچے۔