خبریںعوامی مسائل

استور: شدید برفباری سے سکمل روڈ پانچ مہینے سے بند، اشیاء خوردو نوش کی شدید قلت

استور ( سبخان سہیل ) استور کے بالائی علاقے سکمل میں 8 اکتوبر سے برفباری کے باعث روڈ مکمل بلاک۔ علاقے میں اشیاء خوردو نوش و لکڑی کی قلت، یہاں تک کہ مال مویشی کے لیے گھاس ختم ہونے کے باعث عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔

سیاسی و سماجی رہنما مظفرنے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ منتخب ممبر و صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی خان نے 8 اکتوبر کی برفباری کے بعد گاوں سکمل کا دورہ کیااور ایک ماہ کی تنخواہ اور مزید امداد کا اعلان کیا۔ مگر اب تک وعدہ وفا نہیں ہوسکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وقت سے پہلے برفباری کے باعث لوگوں نے سردیوں کے لیے خوراک اور لکڑی کااسٹاک نہیں کیا تھا۔ عوام نےشدید برفباری کے بعد ضلعی انتظامیہ کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جس کے بعد صوبائی وزیر بلدیات اور ڈپٹی کمشنر نے علاقہ کا دورہ کرکے عوام کومکمل امداد کا یقین دلایا۔ مگر وہ اعلان بھی دیگر سیاسی اعلانات کی طرح وفا نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل برفباری کے باعث اس وقت سکمل گاوں میں سات فٹ برف ہے جس کے باعث علاقہ مکین مکمل طورپر محصور ہوچکے ہیں۔

روڈ گزشتہ پانچ ماہ سے بند ہونے علاقے میں اشیاء خوردونوش کی شدید قلت ہے۔

روڈ کے حوالے سے کچھ دن قبل ایکسین محکمہ تعمیرات استورنے بیان دیا تھا کہ روڈ اپریل سے قبل نہیں کھول سکتے ہیں۔ اس بیان کے بعد علاقے کے عوام انتہائی غم و غصے کا شکار ہے۔

انہوں نے وزیر اعلی اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ بصورت دیگرانسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button