ثقافتچترال

جشن قاقلشٹ کا منفرد آغاز، دارالاطفال کے یتیم اور معذور بچے بنے مہمانانِ‌خصوصی، پولیس نے بچوں‌کو سلامی دی

چترال(گل حمادفاروقی) سطح سمندر سے سات ہزار کے بلندی پر واقع ڈھلوان میدان جو بائس ہزار ایکڑ پر محیط ہے قاقلشٹ کے میدان میں دو ہزار سال پرانا روایتی میلہ جشن قاقلشٹ کا آغاز کردیا گیا اس میلے میں پولو، نشانہ بازی، باز سے شکار کے مقابلے، فٹ بال، کرکٹ، ثقافتی شو، تیر اندازی اور دیگر کئی رنگا رنگ اور دلچسپ کھیل کھیلے جائیں گے۔ قاقلشٹ کا میلہ دیکھنے کیلئے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کے علاوہ غیر ملکی سیاح بھی چترال کا رح کرتے ہیں اور دن کو روایتی کھیلوں سے اور رات کو ثقافتی شو سے محظوظ ہوکر چند لمحوں کیلئے اپنا غم بھلادیتے ہیں۔

اس دفعہ رایات سے ہٹ کر کسی اہم شحص کی بجائے جشن قاقلشٹ کے افتتاحی تقریب میں بیت الاطفال کے یتیم بچوں اور معذور بچوں کو مہمان حصوصی بنایا گیا جن کو چترال پولیس نے سلامی بھی پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم نے باقاعدہ طور پر جشن قاقلشٹ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین، ڈی پی او محمد فرقان بلال، ڈی ایف او جنگلات شوکت فیاض، ڈی ایف او جنگلی حیات محمد حسین اور دیگر فوجی، سول افسران کے علاوہ مقامی اور غیر مقامی سیاح بھی موجود تھے۔ جشن قاقلشٹ کے دوران چھتری بردار یعنی پیرا گلائڈر کے پائلٹ بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ بابر جو بونی میں پیرا گلائڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر ہے نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ اس نے ملک کے علاوہ بیرن ملک شارجہ میں بھی پیرا گلائڈنگ مقابلہ میں حصہ لیکر پاکستان کا نام روشن کیا انہوں نے کہا کہ چترال کو قدرت نے ایسی جغرافیای ساحت دی ہے کہ یہاں امریکی پائلٹ کے علاوہ دیگر غیر ملکی پائلٹوں نے بھی عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔

بیر موغ لشٹ کے مقام پر ایسی جگہہ موجود ہے جہاں سے ٹیک اف اور لینڈنگ دونوں ہوسکتی ہے اور ایسی جگہہ دنیا میں بہت کم پائے جاتے ہیں۔

جشن قاقلشٹ کا میلہ دیکھنے کیلئے سوات سے بھی چند سیاح آئے تھے جن کا کہنا ہے کہ قاقلشٹ کا یہ وسیع میدان بہت حوبصورت ہے جو سرسبز میدان ہے اور چاروں طرف برف پوش پہاڑ ہیں مگر چترال کے راستے بہت حراب ہیں اگر سڑکوں پر توجہ دی جائے تو یہاں دنیا بھر سے سیاح نہایت شوق سے آئیں گے کیونکہ پورے ملک میں صرف چترال واحد ایسی پر امن جگہہ ہے جہاں ایک بھی دہشت گردی کا واقع رونما نہیں ہوا ہے۔

جشن قاقلشٹ 21اپریل تک جاری رہے گا اور آحری دن پانچ سو سال پرانے بندوقوں سے نشانہ بازی کا مقابلہ بھی ہوگا جسے سیاہ کمان کہتے ہیں اس جشن کو دیکھنے کیلئے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button