چترال

چترال : آل پاکستان مسلم لیگ کےعہدہ دار بغیر پوچھے نئے صدر کے تقرر کے خلاف احتجاجا مستعفی

چترال ( محکم الدین ) آل پاکستان مسلم لیگ چترال کے تمام عہدہ داروں نے مقامی پارٹی ورکروں سے پوچھے بغیر نئے صدر کے تقرر کے خلاف اپنے عہدوں سے احتجاجا مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ پیر کے روز شہزادہ خالد پرویز کی زیر صدارت ایک اجلاس میں اس امر کا اظہار کیا گیا ۔ کہ آل پاکستان مسلم لیگ کی پاکستان بھر میں سب سے زیادہ فعال تنظیم چترال میں موجود ہے ۔ لیکن مرکزی اور صوبائی قیادت کی طرف سے عہدہ داروں اور ورکروں سے پوچھے بغیر بار بار صدر اور جنرل سیکرٹری مقر ر کرکے پارٹی پر مسلط کیا جا رہا ہے ۔ جو کہ پارٹی کے خلاف کھلی سازش ہے ۔ اجلاس میں کہا گیا ۔ کہ مرکزی اور صوبائی قیادت کی طرف سے اس بے جا مداخت کی بنا پر کارکناں انتہائی طور پر دلبرداشہ ہو چکے ہیں ۔ اور دوسری پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں ۔ اجلاس میں اجتماعی طور پر آل پاکستان مسلم لیگ کے عہدہ داروں کی طرف سے احتجاجا اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا ۔ اور فیصلہ کیا گیا ۔ کہ آیندہ کا لائحہ عمل عید الفطر کے بعد کیا جائے گا ۔ اجلاس میں 60افراد پر مشتمل عہدہ داروں کی فہرست جاری کی گئی ہے ۔جس میں ضلعی ، تحصیل سطح کے عہدہ دار شامل ہیں ۔ جبکہ تقدیرہ اجمل آل پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ خیبر پختونخوا نے بھی اجلاس سے اتفاق کرتے ہوئے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button