عوامی مسائل
غیر معیاری اور مضر صحت ‘کابلی پاپڑ’ کی غذر میں ترسیل جاری، انتظامیہ بے بس
یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) غذر انتظامیہ کے جانب سے غذر میں کابلی پاپڑ کو غیرمعیاری قرار دیکر کابلی پاپڑ کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کر نے کے باوجود یاسین تحصیل انتظامیہ کی غفلت کے باعث دونمبر پاپڑ کی یاسین میں خریدوفروخت جاری ہے ۔گلگت سے رات رات پاپڑ سے بھری گاڑی یاسین پہنچاکر دوکانوں میں تقسیم کیاجاتاہے۔جبکہ غذر کے ضلعی ہیڈکوارٹر گاہکوچ شہر سمیت ،پونیال اشکومن،سب ڈویژن گوپس اور تحصیل پھنڈر میں کابلی پاپڑ کی خریدوفروخت پر مکمل پابندی عائد ہے۔جبکہ سب ڈویژن یاسین کے دوکانوں میں کھلے عام فروخت ہورہیں ہیں۔