استور ( سبخان سہیل ) استور کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز سے جاری برفباری اور بارش کے باعث سردی ایک بار پھر سے لوٹ آئی ہے۔۔استور کے بالائی علاقے قمری، منی مرگ، کلیشی، کالا پانی ،برزل ٹاپ سمیت دنیا کے بلند سیاحتی مقام دیوسائی میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث جنت نظیر خطے نے برف کی سفید چادر اُوڈھ لی ہے شدید برفباری کے باعث دیوسائی سمیت دیگر ملحقہ سیاحتی مقامات پر سیاح جہاں موسم سے لطف اندود ہورہے ہیں وہی پر پریشان بھی ہیں دیوسائی میں اس وقت بھی خابہ بدوش لاکھوں کی تعداد میں مال موشی بھیڑ بکریاں لے کر بیھٹے ہیں کل رات سے ہونے والی شدید برفباری کے بعد دیوسائی سے خانہ بدوشوں نے نشیبی علاقوں کا روخ کرلیا ہے استور کے ہیڈ کواٹر ایریا میں بھی واقفے واقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے شدید بارشوں اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوچکا ہےبالائی علاقوں میں جہاں برفباری کے باعث مال موشی متاثر ہے وہی پر شدید برفباری اور سردی کے باعث لوگ بھی شدید پریشان ہیں ۔۔استور کی ضلعی انتظامیہ فوری طور پر بالائی علاقوں میں مزید برفباری سے قبل گندم کی ترسیل کومکمل کریں اگر استور کے بالائی علاقوں میں مزید ایک دن برفباری ہوئی تو یہ مزید چھ مہنے کے لیے مکمل بند ہونے کا خدشہ ہے اس لیے۔خورک ادویات کی ڈیمپ کا کام مکمل کریں ۔
پامیر ٹائمز
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔
یہ بھی پڑھیں
Close
-
ضلع کھرمنگ کے پولیس جوان نے ایمانداری کی مثال قائم کردیفروری 16, 2020