خبریں

گلگت : محرم الحرام میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے اہم اجلاس منعقد

گلگت (پ۔ر) اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نوید احمد کے صدارت میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے محلہ سطح پر کمیٹیوں ،عمائدین شہر اور نمبرادان کا اہم اجلاس ،محرم الحرام میں ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی گئیں امن و امان ہم سب کی ضرورت ہے محرم الحرام امن و آتشی کادرس دیتا ہے حضرت امام حسین علیہ اسلام نے انسانیت اور اسلام کی بقا کیلئے قربانی دی محرم الحرام کے ایام میں پرامن ماحول کیلئے بھرپور کام کریں گے شرکاء اجلاس کا عزم ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ نوید احمد کے صدارت میں عمائدین شہر،سابقہ کونسلرز ،نمبرداران ،اور دونوں مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور مجسٹریٹس نے خصوصی شرکت کی اور محلہ سطح پر ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی گئی دوران مجالس مجسٹریٹس کے ساتھ پولیس امن وامان کے قیام کیلئے الرٹ ہونگے۔جبکہ محلہ جاتی انجمنیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ رابطے میں رہیں گے مجالس اور جلوس کے دوران دل آزار نعروں پر پابندی برقرار رہے گی اور شرپسند عناصر پر کڑی نگرانی ہوگی محرم الحرام میں پائدار امن ہی علاقے میں بھائی چارگی کا ضامن اور محبت و یگانگت کا عملی ثبوت ہوگا جس کیلئے ہم سب نے ملکر کام کرنا ہے حساس علاقوں میں پرامن فضاء کے قیام کیلئے انتظامیہ ،انجمن امامیہ اور اہل سنت والجماعت کے عمائدین کے ساتھ پل کا کردار ادا کرے گی۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button