تعلیم

اکیڈمک سیل محکمہ تعلیم ہنزہ کے زیر اہتمام دس روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

ہنزہ (نامہ نگار) اکیڈمک سیل ڈپٹی ڈائریکٹر ہنزہ کے زیر اہتمام دس روزہ تربیتی ورکشاپ کا اختتام ہنزہ کے مقامی ہوٹل میں ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل تعیلم مجید خان جبکہ میر محفل جناب عبدل حمید تھے۔ کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ہنزہ جبار خان نے مہمانوں کو خوش آمدید اور اغراض و مقاصد پیش کی اُنہوں نے کہا ہنزہ کے سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے تیزی سے کام ہو رہا ہے۔اس دس روزہ ورکشاپ کا مقصد سکولوں اور اساتذہ کو نیشنل کریکولم کے مطابق SLOکی بنیاد پر سکیم اف سٹڈی دینا تھا۔ پروگرام کے دوران ڈی ائی ایس رحمت کریم اور پرنسپل دیدار پناہ نے ورکشاپ کے دوران کئے گئے کوششوں پر روشنی ڈالی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن اکیڈمکس گلگت جناب عبدل حمید نے کہا کی ہنزہ میں کامیاب ورکشاپ منعقد کرنے اور با مقصد (Document) تیار کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر اور ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔ معیاری تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے اس طرح کے ورکشاپ کا انعقاد وقت کی عین ضرورت ہے۔ اس طرح کے کام کی توقعات دوسرے ڈسٹرکٹس سے بھی کیجاتی ہے۔اس بات کی خوشی ہوئی کہ پنجاب ٹکسٹ بک کی کتابیں نیشنل کریکولم کے عین مطابق ہیں۔ہنزہ میں گورنمنٹ سکولز بہتر پرفوم کر رہے ہیں اس لئے میں ایجوکیشن آفس ہنزہ /سکول ہیڈ اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

سکیم آف سٹڈیز پر ایجوکیشن آفس ہنزہ نے بہت بہتر کام کیا ہے جس پر آپ سب مباراک باد کے مستحق ہیں۔وقت کے ساتھ تعلیم کے معیار میں تبدیلی آتی ہے۔ والدین کے توقعات بڑھ رہے ہیں اس حوالے سے سکولوں کو اپنے اپنے اہداب مقرر کرنے ہونگے اور مذید کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button