اہم ترین

گلگت بلتستان اور کوہستان پولیس کے درمیان شاہراہ قراقرم پر مربوط سیکیورٹی نظام تشکیل دینے پر اتفاق

چلاس: ایس پی دیامر شیر خان ( تمغہ شجاعت) اور DPO کوہستان راجہ عبدالصبور کے درمیان شاہراہ قراقرم کی سکیورٹی اور سکیورٹی کے مربوط نظام العمل کے سلسلے میں اہم میٹنگ جرائم کی روک تھام ملزمان کی گرفتاری اور شاہراہ قراقرم پر سکیورٹی اقدامات کو مزید بہتر اور معنی خیز بنانے پر تفصیلی خورو حوص ، امن و امان کے قیام اور شاہراہ قراقرم کو محفوظ بنانے کیلئے مربوط اقدامات پر اتفاق۔ دونوں اطراف سے جرائم کے تدارک کیلئے قریبی اشتراک عمل کو یقینی بنانے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق ایس۔پی دیامر اور DPO اپر کوہستان کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں اضلاع میں امن و امان خصوصاً شاہراہ قراقرم پر سکیورٹی اقدامات سے متعلق تفصیلی گفت وشنید اور لائحہ عمل تشکیل دیا گیا اس ملاقات میں ملزمان کی گرفتاری انسداد جرائم اور امن عامہ کے قیام کے سلسلے میں مربوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں اطراف سے مربوط حکمت عملی اور مناسب اقدامات زریعے امن و امان کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا۔اور اس سلسلے میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائیگا۔ نیز اس قسم کے مشاورتی ملاقاتوں کوتسلسُل سے جاری رکھنے سمیت اہم معلومات کے تبادلے کے زریعے دونوں اطراف سے متعلق امن عامہ پر اثر انداز ہونے والے عوامل کے تدارک کے لئے وسیع البنیاد اقدامات عمل میں لانے اور مربوط رابطہ کاری کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیاگیا اس موقع پر DPO اپر کوہستان نے SP دیامر کی جانب سے مشاورتی عمل کو فروغ دینے اور باہمی رابطے کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دو طرفہ تعاون سے قیام امن عامہ کے عمل کو تقویت ملے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button