اہم ترین

حکومت چین گلگت بلتستان میں‌کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 5 وینٹیلیٹرز سمیت 10 ٹن سامان دے گا

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گورنر سنکیانگ کو خصوصی مراسلہ لکھا تھاجس میں کورونا وائرس جیسے مہلک بیماری سے کامیابی سے نمٹنے پر حکومت چین کے اقدامات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے پاکستان اور پوری دنیا کیلئے ایک مثال قرار دیا تھا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اپنے مراسلے میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے متعین پروٹوکول اورگائیڈ لائن کو پوری دنیا کیلئے اس مہلک بیماری سے نمٹنے میں معاون قرار دیتے ہوئے حکومت چین کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو قابل تقلید قرار دیا تھا اور اس خواہش کا بھی اظہار کیا تھا کہ اس کورونا وائرس جیسے مہلک بیماری سے نمٹنے کیلئے سنکیانگ حکومت حکومت گلگت بلتستان کیساتھ تعاون کرے۔

جس پر گورنر سنکیانگ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی جانب سے حکومت چین کی طرف سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سنکیانگ اور چائینز حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے حکومت گلگت بلتستان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ گورنر سنکیانگ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے د رکار ضروری طبی آلات اور 10 ٹن دیگر اشیاء خصوصی طور پر حکومت گلگت بلتستان کو بھجوائے ہیں جو 27 مارچ کو بارڈر پر حکومت گلگت بلتستان کے حوالے کئے جائیں گے۔ طبی آلات اور ضروری اشیاء میں 5وینٹی لیٹرز، 2ہزار N95ماسک، 2لاکھ فیس ماسک، 2ہزار ٹیسٹنگ کٹس، 2ہزار میڈیکل پروٹیکٹیو کٹس سنکیانگ گورنر کی جانب سے بجھوائے گئے اشیاء میں شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button