عوامی مسائل
غذر: منگل کے روز لاک ڈاون میں صبح 6 سے دوپہر 12 بجے تک نرمی، بازاروں میں رش، بے احتیاطی عروج پر
غذر(بیورو رپورٹ) غذر میں منگل کے روز لاک ڈاؤن میں صبح چھ بجے سے دن بارہ بجے تک نرمی کر دی گئی تھی لاک ڈاؤن کی نرمی کا سن کر بڑی تعداد میں لوگوں بازاروں رخ کر دیا زیادہ تر افراد نے سماجی دوری کو پش پشت ڈالا ہوا تھا اور ماسک کا استعمال کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی تھی جبکہ پرائیویٹ گاڑیوں میں کئی افراد کو بغیر ماسک کے سفر کرتے دیکھا گیا دوسری طرف سبزی کی دکانیں بھی چھ گھنٹے تک کھلی رکھنے کی اجازت تھی مگر سبزی منڈی میں زیادہ تر دکانیں دن بھر کھلی تھی تو دوسری طرف سلپی پل کے قریب مارکیٹ کی تمام دکانیں کھلی تھی جہاں پر لوگوں نے سماجی دوری کا خیال رکھنا بھی مناسب نہیں سمجھا تھا جبکہ بعض میڈیکل اسٹورز میں ادویات کے ساتھ ساتھ موبائل بیلنس بھی فروخت کیا جارہا ہے ادھر انتظامیہ کی طرف سے دن بارہ بجے کے بعد تمام دکانوں کو بند کرنے کا حکم ملا تھا مگر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے نواحی مواضعات سلپی اور گلوداس میں اس حکم نامے پر کوئی عمل نہیں ہوا