اہم ترین

13 سالہ بچی سے شادی کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

غذر(فیروز خان سے ) گوپس پولیس نے 13سالہ بچی کوبہلا پھسلا کر اُس کے ساتھ شادی کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم کا تعلق وحدت کالونی گلگت سے بتایا جارہا ہے۔
پولیس ذراٸع کے مطابق گوپس گاٶں سمال سے تعلق رکھنے والی 13سالہ بچی مسماة(ت) کے گھر والوں نے گوپس تھانے کو بچی کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی جس پر گوپس پولیس نے بچی کی تلاش کے لٸے کوششیں تیز کردیں۔  اسی دوران سپیشل برانچ گوپس کے اہلکاروں نے گاہکوچ میں بچی کی موجودگی کی اطلاع دی جس پر فوری کارواٸی کرتے ہوٸے گاہکوچ سے بچی کو بازیاب کروا لیا گیا۔
بچی سے شادی کی کوشش کرنے والے 45 سالہ ملزم  کا نام محمد ندیم ولد خوش دین ہے، و وحدت کالونی گلگت کا رہائشی ہے۔ گرفتار شدہ ملزم کے خلاف زیر دفعہ 361_365B_366A_114اور 109کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پولیس ذراٸع کے مطابق 13 سالہ بچی اور 45 سالہ شخص کی شادی کروانے کے لٸے معاونت کرنے والے شخص نمبردار سرور کو بھی حراست میں لیکر انہیں بھی شامل تفتیش کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق بچی کو دارلامان منتقل کردیا گیا ہے۔
ابتداٸی اطلاعات کے مطابق ملزم نے بچی کے ساتھ نکاح کی کوٸی ثبوت پولیس کو فراہم نہیں کی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button