ہنزہ کو سوچی سمجھی سازش کے تحت ترقیاتی منصوبوںسے محروم رکھاگیا، ذمہ دار کرنل (ر) عبید ہے:آصف سخی
ہنزہ(سپیشل رپورٹر)سابقہ امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی و عوامی ورکر پارٹی کے رہنما آصف سخی نے کہا ہے کہ ڈی ڈبلو پی اجلاس میں ہنزہ نظرانداز ہونےکا ذمہ دار ہنزہ سے منتخب نام نہاد نمائندہ کرنل ( ر) عبیداللہ بیگ ہے جنکی نااہلی کے باعث ڈی ڈبلو پی اجلاس میں ہنزہ کا کوئی منصوبہ شامل نہیں ہوا ہنزہ میں عوامی فلاح وبہبود کے لئے کوئی منصوبہ منظور نہ ہونا ہنزہ کے نام نہاد منتخب نمائندے کی منہ پر ذوردار طمانچہ ہے نااہل نمائندے کی کارکردگی عوام ہنزہ کے سامنے عیاں ہوگئی ہے
اخبار کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہنزہ گلگت بلتستان میں سیاحت کا حب ہے جہاں سے سالانہ لاکھوں سیاح ہنزہ آتے ہیں جس سے علاقے کےلئے زرائع معاش پیدا ہوتا ہے مگر تبدیلی سرکاری کی نااہل حکومت نےایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ہنزہ کو ترقیاتی پروگرام سے خارج کیا ہے اور ہنزہ سے منتخب عوامی نمائندے کی نااہلی کا یہ عالم ہے کہ انہوں نے ہنزہ کے ساتھ ہونےوالی سوتیلاسلوک پر لب کشائی کرنا بھی گوارا نہیں کیا ہے .
آصف سخی نے کہا ہے حکومت کو خبر کرتے ہیں کہ وہ ہنزہ کے باشعور عوام کے ساتھ ذیادتیوں کا یہ سلسلہ بند کریں اورعلاقے میں یکساں ترقی کے اصولوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے بصورت دیگر ہنزہ کے نوجوان اپنا حق چھین کر لیا جانتے ہیں انہوں نے کہاہے ہنزہ میں جہاں اعصاب شکن لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان ہیں وہی پر صحت اور تعلیم کے ناقص سہولیات سے ہنزہ اور اس کے بالائی علاقوں کے عوام دور جدید میں بھی مشکلات سے دو چار ہیں ایسے میں تبدیلی سرکار کی طرف سے حالیہ ڈی ڈبلو پی اجلاس میں ہنزہ کا کوئی ایک منصوبہ مظوری کے لئے شامل نہیں کیا جس کی بھرپو مذمت کرتے ہیں اور ہنزہ کے نام نہاد عوامی نمائندہ عوام ہنزہ کو جواب دیں۔ انکی نااہلی کے باعث ڈی دبلوپی اجلاس میں ہنزہ کو نظرانداز کیا گیا ہے۔