کالمز

یوم خواتین

تحریر: جبین میرزا 

تو ہے روشنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تو جو بجھ گیا تیرا ذکر ہو گا

تیرے دشمنوں کو تیرا فکر ہو گا

تو جہاں بھی جا تجھ پہ رشک ہو گا

تیری بلندیوں پہ کہیوں کو اشک ہو گا

تو جو تلخ ہو  تجھ پہ وارہو گا

تو  قدم بڑھائے تو   ناگوار ہو گا

بیشک اللہ تعالیٰ بڑی شان اور عظمت والا ہے۔اس حسین وجمیل کائنات میں اللّٰلہ تعالیٰ نے ہر شے کو بلخصوص ایک اہم مقصد کے لیے پیدا کیا ہے۔کل کائنات میں اللّٰلہ تعالیٰ کا میزان ہی واحد برابری کی بنیاد پر مبنی ہے جس میں کوئی اونچ نیچ نہیں ہوتی۔جسطرح اللّٰلہ تعالیٰ نے دوسرے نعمتوں میں برابری اور انصاف واضع کیا ہے ٹھیک اسی طرح اشرف       المخلوقات کو بھی برابر ہی پیدا کیا ہے۔اللہ نے انسان کو ایک مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے اور قومیں اور قبیلے بنائے تاکہ ایک دوسرے کی پہچان ہو سکےنہ کہ کسی کو کوئی فوقیت حاصل ہو سکے۔۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ بدلتے دور کے ساتھ لوگوں کے نظریے بھی بدل رہے ہیں۔ مرد اور عورت میں جو تنازعہ دور جاہلیت میں تھا وہ اب نہیں رہا۔ظاہر ہے یہ سب ہمارے نبی محمد صلی علیہ وسلم کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے۔جنھوں نے ماضی کے اندھیروں کو ختم کر کے دین اسلام کو ایک نہ ختم ہونے والی روشنی سے منور کیا۔دین اسلام میں عورت کو ایک اھم مقام دیا گیا ہے اور اس کی عزت کو اولین درجے پر رکھا گیا ہے۔۔

ہم سب ہر سال یوم خواتین ضرور مناتے ہیں لیکن کبھی اس دن کی اصل اہمیت پر غور کرنے کی زحمت نہیں کرتے۔ہمیں چاہیے کہ اس دن کی مناسبت سے اپنے اردگرد موجود خواتین پر غور کریں خواں وہ ماں یا بیٹی کے روپ میں ہو٫ساس یا بہو کے روپ میں ہو٫بیوی یا بہن کے روپ میں ہو اور یا پھر کسی دوست کے روپ میں ہو ۔معاشرے میں موجود ہر ایک مرد پر لازم ہے کہ وہ اسلام کے دائرے میں رہتے ہوئے عورتوں کے حقوق ادا کریں۔ہر مرد پر لازم ہے کہ کسی کی بھی بیٹی یا بہن پر نظر ثانی سے پہلے ایک بار اپنے ماؤں اور بہنوں کا خیال ضرور کریں۔کیونکہ وہ ربزولجلال وقت آنے پر سب سے برابر ہی حساب لیتے ہیں ۔  اور انسان جو بوتا ہے یقیناً وہی  کاٹتا ہے۔۔

ساتھ ہی عورتوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے فرائض بخوبی انجام دے۔دور جدید میں جو آزادی اور آسانیاں ہمیں ملی ہے ان کا ناجائز فایدہ نہ اٹھائے بلکہ ہر ممکن کوشش کرکے اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائے۔ہمیں چاہیے کہ اپنے اردگرد کاجائیزہ لیتے ہوئے ہر قدم ھونک کر رکھے اور اپنے اصل مقصد پر ڈٹے رہے۔میری دعا ہے کہ پروردگار عالم ہر عورت کو معاشرے کے بد عنوانیوں سے بچائے٫ہر عورت کو سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور اندر کے خوف اور ڈر کو ختم کر کے ہر مشکل کا مقابلہ ایمانداری٫استقلال اور ثابت قدمی سے کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔۔۔امین۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button