غذر میں 700 سے زائد نوجوانوںکا اہم اجتماع منعقد، ضلع بھر میںمینٹل ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ
گاہکوچ : ضلع غذر کے ہیڈکوارٹر گاہکوچ میں ضلع بھر سے تقریباً 700 نوجوانوں نے ذہنی صحت کے مسائل پر گفت وشنید اور تجاویز و آرا بیان کرنے کے لئے ایک عظیم الشان اپنی نوعیت کے انتہائی منفرد اجتماع میں شرکت کی۔ اجتماع کا انعقاد "ایمون کمیون ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (آئی سی آرڈی) نامی ایک مقامی تنظیم نے کیا تھا۔ اجتماع میں ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی ایڈوکیٹ نظیر احمد، ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نواز ںاجی اور وزیر اعلی کے مشیر یاسر عباس سمیت متعدد عمائدین نے شرکت کی۔
اس اجتماع کے دوران ماہرین، عوامی و انتظامی نمائندوں اور نوجوانوں نے عوامی سطح پر ذہنی صحت کے بڑھتے ہوے مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ جلسے کے اختتام پر دج ذیل اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں ذہنی صحت کی بہتری کے لئے تجاویز و تدابیر بیان کئے گئے ہیں۔
اعلامیہ کے چیدہ چیدہ نکات درج ذیل ہیں:
١-غذر میں ذہنی صحت کی ایمرجنسی نافذ کیا جاۓ۔
٢-یہ معرکہ نوجوانوں کے ذرٸعے اپنی مدد آپ کے تحت کاونسلنگ کی حمایت کرتا ھے۔
٣-غذر میں ذہنی صحت سے متعلق مقامی کونسلرز کی ایسی کھیپ تیار کرنے کی ضرورت ھے۔جو مقامی سطح پر لوگوں کی مدد کرسکیں۔
٤-غذر کے تمام تحصیلوں میں ذہنی صحت کے ایمرجنسی سے نمٹنے کے لٸے ہاٹ لاٸن قاٸم کیا جاۓ اور وہاں کونسلنگ کیلٸے تربیت یافتہ عملے کو تعنات کیا جاۓ۔
٥-تمام حساس نوعیت کے کیسز کو ان تمام اداروں کو ریفرکیا جاۓ جو ذہنی صحت کے حوالے سے کام کر رہے ھیں۔مثال کے طور پر سوشل وہلفٸیر ڈیپارٹمنٹ۔
٦۔ذہنی صحت سے متعلق کیسز کو نمٹانے کیلٸے ذسٹرکٹ ہیڈکوارٹر غذر میں ایک فوکل پواٸنٹ بنایا جاٸے۔
٧۔تعلیمی اداروں میں ذہنی صحت سے مطلق معاملات کی نشاندہی کیلٸے وقتاً فوقتاً (Screening) کیا جاۓ۔
٩۔فورنزک لیب کا قیام گلگت بلتستان سطح پر عمل میں لایا جاۓ تاکہ خودکشی کے کیسز کی تصدیق کیاجاسکیں, قتل اور خودکشی میں تفریق کیا جاسکیں۔
١٠۔پولیس کو اس قابل بنایا جاۓ کہ وہ ساٸنسی اور نفسیاتی بنیادوں پر خودکشی یا قتل کی تحقیقات کرسکیں۔
١١۔خودکشی اور ذہنی صحت کی تحقیق صرف متعلقہ شعبے میں مصدقہ اداروں اور ماہرین کے ذرٸعے کیا جاۓ۔
١٢۔ذہنی صحت کے معاملات کو مقامی سطع پر لوگوں کے ذرٸعے سے ہی نمٹایا جاٸیگا۔اور انکی رہنماٸی متعلقہ شعبے کے ماہرین کرینگے۔
١٣۔ذہنی صحت (Emotional Intelligence)اور ذندگی کی مہارتوں کونصاب کا حصہ ھونا چاہٸے۔فی الوقت نوجوانوں کو ذندگی کی مہارتوں کی تربیت دی جاٸے۔
١٤۔ذہنی صحت کے حوالے سےTeacher Parents Association کے درمیان باقاعدگی سے میٹنگز ھونی چاٸیے۔
١٥۔ذہنی صحت سے مطلق کیسز کی نشاندہی کیلٸے (Early warning system ) متعارف کروایا جاۓ۔
١٦۔ذہنی صحت کے حوالے سے نوجوانوں اور لوگوں میں آگاہی کیلٸے (Vedio & animated) پیغامات تیار کیا جاۓ۔
17-پولیس,میڈیا, والدین اور مذہبی اداروں کو ذہنی صحت کے بارے میں مفصل آگاہی دی جاۓ۔
١٨۔جنسی ہراسانی اور منشیات کے استعمال کو روکنے کے حوالے قانون سازی کی جاۓ۔
١٩۔گھریلو تشدد اور کم عمری شادی کو قانون سازی کے ذرٸعے روکا جاۓ۔
٢٠۔نوجوانوں کو تفریح اور محفوظ ماحول فراہم کیا جاۓ۔