وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے اقراء یونیورسٹی اسلام آبادکا دورہ کیا
اسلاآباد: وزیر اعلٰی گلگت بلتستان جناب خالد خورشید کا اقراء یونیورسٹی اسلام آباد (چک شہزاد) دورہ۔
دورے کے موقع پر اقراء یونیورسٹی اسلام آباد (چک شہزاد) میں الائیڈ ہیلتھ ساینسز (Allied Health Sciences ) کے پروگرامز اور سہولیات سے وزیراعلی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلی نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا اور اساتذہ و طلباء سے گفتگو بھی کی۔
وزیراعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت شعبہ صحت میں بہتری کے لئے کام کر رہی ہے اور اس کے ثمرات عوام کو ملنے شروع ہوگئی ہے ۔
وزیراعلی نے اقراء یونیورسٹی اسلام آباد (چک شہزاد) کو الایئڈ نرسنگ کی ٹریننگ کے مرکز کے قیام کے لئے گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت بھی دی اور محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے اقراء یونیورسٹی اسلام آباد (چک شہزاد) کیساتھ کوآرڈینشن کریں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ اقراء یونیورسٹی اسلام آباد (چک شہزاد) میں زیرِ تعلیم بچوں کے لئے سکولرشپ کے حوالے سے بہت جلد اہم اقدامات کیئے جاینگے۔