خبریںعوامی مسائل
انسداد توہین صحابہ کرام ، امہات المومنین بل کی تائید اور حمایت کرتے ہیں، دیامر علما کونسل
چلاس: دیامر علما کونسل نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ وہ انسداد توہین صحابہ کرام ، امہات المومنین اجمعین بل کی تائید اور حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مذکورہ بل کو کروڑوں مسلمانوں کی ترجمانی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر سینٹ سے پاس کرکے نافذ العمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان "کسی شرپسند کے دباؤ میں آۓ بغیر ملکی سالیمیت اور بقاء بدامنی اور فساد کے خاتمے کے لۓ فوراً اس بل پر عمل درامد کو 100فیصد یقینی بنائے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان کی قومی اسمبلی میں مذکورہ بل کو کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔ تاہم بل کی سینیٹ سے توثیق باقی ہے۔