عوامی مسائل

انسداد توہین صحابہ ترمیمی بل ملک کے لئے ایک نیا فتنہ ہے، شیخ نثار مہدی حیدری

شگر(پ ر) معروف عالم دین اور نائب امام جمعہ جامع مسجد امامیہ شگر شیخ نثار مہدی حیدری نے توہین صحابہ ترمیمی بل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کے لئے ایک نیا فتنہ قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر اس بل کے ذریعے اپنے "مذموم ارادوں کی تکمیل چاہتے ہیں اور ملک میں ایک نیا فتنہ قائم کرنا چاہتے ہیں”۔ انہوں نے کہا ہے کہ  بلاسفیمی کا قانون پاکستان میں شیعوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے جسے شیعان علی، پاکستان کی 25 فیصد آبادی، یکسر مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان میں جتنے بھی بلاسفیمی قانون منظور کئے جاتے ہیں انکا مقصد پاکستان میں موجود مذہبی اقلیتوں کو ٹارگیٹ کرکے انکے خلاف جھوٹے بلاسفیمی مقدمات بنانا ہوتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے اتحاد بین المسلمین کےدعوے جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں کیونکہ اس ترمیمی بل کے بعد پاکستان میں فرقہ واریت میں مذید اضافہ ہوگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button