امواتخبریں

غذر سے تعلق رکھنےوالے معروف ماہر زراعت طوطا جان مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

غذر: ضلع غذر کے علاقے بوبر (پونیال) سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت طوطا جان مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔

مرحوم گزشتہ دو دہائیوں سے آغا خان رورل سپورٹ پروگرام میں بطور سینئر ماہر زراعت خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ چند روز قبل ان کی طبعیت اچانک ناساز ہونے پر انہیں اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

ان کی عمر 55 برس تھی۔

سوگواران میں بیوہ، ایک بیٹا اور تین بیٹیوں کے علاوہ ان کی والدہ اور تین بہن بھائی شامل ہیں۔ ان کی ایک بہن نیویارک امریکہ میں خاندان سمیت مقیم ہیں جہاں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی تعزیت کے لئے آرہے ہیں۔ 

مرحوم غذر پریس کلب کے صدر یعقوب طائی کے چچاتھے۔ خاندان کے دیگر افراد میں معروف سیاسی شخصیت شفقت علی انقلابی، صحافی فیروز خان اور صحافی ممتاز گوہر بھی شامل ہیں۔ 

ان کی موت پر مختلف حلقوں نے انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ مرحوم کو آبائی گاوں بوبر میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button