گلگت(پ ر) کرغز ستان جمہوریہ کے وزیر سیاحت عبداللہ بیگ کی سربراہی میں کرغزستان کے تقریباً 25 نامور شخصیات پر مشتمل وفدنے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق وفد میں کرغزستان کے وزیر سیاحت عبداللہ بیگ، منسٹری آف کلچر کے پروفیسر آملہ بیگ،پاکستان میں کرغزستان سفارت خانہ کے کونسلر وسینڈ سیکرٹری سانزربیگ امانبائیسمیت ماہرین تعلیم، نیشنل اکیڈمی آف سائنسز آف کرغیز ریپبلک کے ممبران، تاریخ کے ماہرین، گلوکار، فنکار وغیرہ شامل تھے نےKIU کا دورہ کیا۔دورے پر یونیورسٹی پہنچنے پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمید لون اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر نے استقبال کیا۔
استقبال کے بعد وفد نے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں جاری تعلیمی وتحقیقی امور سے متعلق وفد کو آگاہ کیا اورتعلیمی وتحقیقی حوالے سے دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی وتحقیقی اداروں کے ساتھ کام کرنا یونیورسٹی کا بنیادی وژن میں شامل ہے۔جس کے تحت جامعہ مختلف بین االاقوامی تعلیم وتحقیقی اداروں کے ساتھ کام کررہی ہے۔ ملاقات کے بعد قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی مشرف ہال میں کرغزستان کے حوالے سے تصویری نمائش اور کرغزستان ثقافتی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں گلگت بلتستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ایڈووکیٹ امجد حسین، اوورسیز کرغزایسوسی ایشن کے چیئرمین و دیگر ممبران،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد،گلگت بلتستان کے سینئرصحافی حضرات سمیت طلبہ وطالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔تصویری نمائش اور ثقافتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرغزستان کے وزیر سیاحت عبداللہ بیگ،اپوزیشن لیڈر ایڈووکیٹ امجد حسین اور وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک ثقافتی حوالے سے بہت زیادہ مماثلت رکھتے ہیں اور جغرافیائی حوالے سے بھی قریب ترین ہیں۔
تقریب کے اختتام پر اپوزیشن لیڈر اور وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو کرغزستان کے وزیر سیاحت نے ثقافتی ٹوپی بطور تحفہ پیش کی۔جبکہ وائس چانسلر نے وفد کو یونیورسٹی کے یادگاری شیلڈ بھی پیش کئے۔