خبریں

التت ٹاون منیجمنٹ کمیٹی نے نئی کابینہ منتخب کر لی

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) التت ٹاؤن منجمنٹ سوسائٹی کا کابینہ تبدیل ۔ نیا کابینہ منتخب ۔ کابینے کی مدت تین سال ہوگی ۔ ٹی ایم ایس التت آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں TMSالتت کے عہداران سمیت ممبرز کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔ اجلاس میں اگلے تین سال کیلئے نیا کابینہ منتخب کیا ۔ٹی ایم ایس التت کے نئے کابینہ میں عرفان کریم صدر ، رحیم خان نائب صدر ، محمد شاہ سکریڑی مالیات ، زاہد کریم جنرل سکریٹری ، شاہد جٹوری سکریٹری اطلاعات ونشریات منتخب ہوئے ۔ التت ایرے میں سیوریج سسٹم سمیت سوشل ایشوز کو مقامی سطح پر حل کرنے کے لئے کابینہ کام کرے گی ۔ منتخب کابینہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے علاقے کی خدمت کے لئے دن رات کا م کر یں گے ۔ معاشرے کو صاف ستھرارکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ نو منتخب کابینہ نے التت کے تمام سیوریج لائنوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقعے پر ہی خراب لائنوں کو فورا مرمت کرنے کے احکامات جاری کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button