متفرق

ناصر آباد ہنزہ وین حادثہ میں جان بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی

گزشتہ روز ضلع نگر کے علاقے میاچھر سے گلگت جاتے ہوے مسافروں سے بھری ایک وین ناصر آباد ہنزہ کے مقام پر حادثے کا شکارہوئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ کل ہی کے روز ایک زخمی شخص بعد میں جان بحق ہوگیا۔ آج دو مزید زخمی افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد تین ہوگئی۔

وین میں حادثے کے وقت ۱۸ سے بیس افراد، بشمول متعدد خواتین، موجود تھے۔ باقی زخمیوں کی حالت فی الحال معتدل بتائی جارہی ہے۔

حادثے کی وجہ عینی شاہدین نے بریک فیل بتائی ہے۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ وین پر بہت زیادہ بوجھ لادا گیا تھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button