کھیل

گلگت بلتستان میں آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جوش گیمز کا آغاز

2

گلگت( فرمان کریم) آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جوش گیم کا آغاز ہوا افتتاحی تقریب شاہ کریم ہاسٹل میں ہوا۔ الواعظ فداعلی ایثار نے مشعل جلاکرجوش گیم کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صدر اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت (ر) کرنل عیبد اللہ بیگ تھے افتتاحی تقرین سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ اے وائی ایس بی ہر سال یوتھ کے لئے بلا تفریق مثبت سرگرمیاں مہیا کرتا ہے۔ آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ یوتھ کو ایک پیلٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔ تاکہ یوتھ اپنے ٹیلنٹ کو ملکی اور غیر ملکی سطح پر اجاگر کر سکے ۔ اس کی مشال رحیم اللہ بیگ گولڈ میڈلسٹ اور ڈیانہ بیگ ہے۔ جہنوں نے انٹر نشنل سطح پر ملک اور گلگت بلتستان کا نام روشن کیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن اے کے وائی ایس بی سوسن عزیز نے کہا کہ ہمارے یوتھ میں بہت صلاحیتں موجود ہیں اے کے وائی ایس بی یوتھ کو ایک اچھا موقع فراہم کیا کہ وہ اپنے صلاحیتوں کو آگے لا کر معاشرے کو صحت مند بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔  جوش گیم میں کڑکٹ، والی بال ، فٹ بال بیڈ منٹن،ایتھلٹکس اور دیگر ان دور اور آوٹ ڈور گیم شامل ہیں۔ جوش گیم ایک ماہ تک جاری رہیے گا۔

1

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button