گلگت بلتستان

مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوے گلگت بلتستان میں موجودہ حکومت اور نظام کو کامیاب بنائیا جائیگا، وزیر اعظم نواز شریف

MNS (2)
اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا۔ مینڈیٹ کا اخترام کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے موجودہ نظام کو کامیاب بنایا جائیگا ۔ گلگت بلتستان میں جاری مالی بحران کے خاتمے اور گلگت بلتستان سکردو روڈ کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کے تکمیل کو یقینی بنایا جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے وزیر عظم سیکریٹریٹ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی قیادت میں مشیر سیاحت گلگت بلتستان سعدیہ دانش،ثمینہ بیگ اور مرزاعلی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ثمینہ بیگ اور ان کے بھائی مرزا علی جنہوں نے ماونٹ ایورسٹ سر کیا ہے کو25لاکھ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ثمینہ بیگ اور مرزا علی نے پورے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان کے مسائل سے وزیر اعظم پاکستان کو آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت محدود وسائل کے باوجود نوازئیدہ صوبے کی تعمیر و ترقی اور اداروں کے استحکام صوبے سے بے روز گاری کے خاتمے اور عوام کے مسائل کو ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر اعظم پاکستان کو صوبے میں جاری مالی بحران اور عوام کو فضائی سفر میں درپیش مشکلات اور جگلوٹ سکردو روڈ کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر اعظم پاکستان نے یقین دلایا کہ صوبے سے مالی بحران کے خاتمے اور جگلوٹ سکردو روڈ کی تعمیر کو یقینی بنایا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کو گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی اور گلگت بلتستان کونسل سے مشترکہ خطاب کرنے کی دعوت دی جسے وزیر اعظم پاکستان نے قبول کرتے ہوئے یقین دلایا کہ بہت جلد گلگت بلتستان کا دورہ کرئینگے۔ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ اور اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کرئینگے۔ میاں محمد نواز شریف نے دورہ چین کیلئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو اپنے ہمراہ وفد میں شامل کرنے کو کہا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button