سیاست

ہماری جنگ تکفیریت کے خلاف ہے، راجہ ناصر عباس

شگر(عابد شگری) ہم پاکستان کی ڈیفنس لائن ہے اگر ہمیں دیوار سے لگایا اور ہم پیچھے ہٹ گئے تو پاکستان کی وجود کو مسئلہ ہوسکتا ہے گلگت بلتستان پاکستان کی سر کی مانند ہے اگر سر کا وجود نہ ہو تو باقی جسم کا وجود سے کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا۔گلگت بلتستان کی عوام کی تقدیر جب تک مخلص اور ایماندار نمائندے اسمبلی میں نہیں آئیں گے اسی طرح رہیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان میں ایک نیا سوچ اور قیادت فراہم کرینگے جو عوامی مسائل کو بہتر حل کرینگے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے شگر میں عمائدین اور زعماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے شگر میں عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت اسلام کے دیگر مذاہب خوف کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔تکفیریت ایک سوچ ہے ہم ان کے مقابلے میں کھڑے ہیں ہمارے ساتھ سنی اتحاد کونسل،عوامی تحریک اور تمام سنی رہنماء شامل ہے۔ہمارا جنگ تکفیریت کیساتھ ہے۔یہ ملک ہم سب کا ہے کسی کی باپ کی جاگیر نہیں۔ہم مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم نے دھرنوں کے ذریعے مظلوموں کو طاقت میں بدل دیا ہے۔ہم سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔مسلح جدوجہد اور دہشت گردی کے خلاف ہیں۔جس قوم میں سیاسی شعور کی کمی ہو وہ قوم محکوم بن کے رہ جاتے ہیں۔گلگت بلتستان کی عوام کو بھی سیاسی بلوغت کی ضرورت ہے مورثی سیاست سے نکل کر نیک اور ایماندار لوگوں کو سامنے لانے کی ضرورت ہیں۔ نیک اور مخلص نمائندے ہی یہاں کی عوام کی مسائل حل کرسکتے ہیں۔انہوں نے زور دیکر کر کہا کہ عوام مذہب کے نام پر ووٹ ہرگز نہ دے اور ایم ڈبلیو ایم مذہب کی نام پر ووٹ نہیں مانگتا۔ایم ڈبلیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے اور سیاسی سوچ کیساتھ عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button