چترال

چترال میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 14 افراد جان بحق، درجنوں زخمی

چترال : چترال میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،  جوتین منٹ تک جاری رہے۔ لوگ خوف وہراس کی وجہ سے اپنے دوکانوں اورگھروں سے باہرنکل آئے اور کلمہ طیبہ اوردورد شریف کے ورد کرتے رہے۔چترال کے پہاڑوں سے بڑی پتھر گرنے لگے زلزلے کی وجہ سے ابتدائی رپورٹ کے مطابق چترال ٹاون میں 14 افراد جان بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

‍زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کیاگیا جن کوطبی امداد جاری ہے۔

جان بحق ہونے والوں میں دخترمحمداقبال دنین اورذیشان بلپھوک شامل ہے ۔چترال کے دوسرے حصوں سے ٹیلی فونی رابطے ختم ہوگئے ہیں۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کے تمام ڈاکٹر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔دورش میں تین، چترال ٹاون میں تین اورکوغذی میں چارافراد جان بحق ہوچکے ہیں۔ مزیدتفصیلات آرہی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button