سیاست

مسلم لیگ ن کے منشی اخباری بیانات سے عوام کو گمراہ کررہے ہیں ، گلگت بلتستان میں ڈپو خالی ہیں: فتح اللہ خان رہنما تحریک انصاف

گلگت (پ ر) تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے پرویز رشید کی طرح جھوٹے قسم کے منشی بھرتی کئے ہیں جو جھوٹے بیانات دیکر عوا م کو گمراہ کر رہے ہیں۔ پورے گلگت بلتستان میں گندم کت تمام ڈپوخالی پڑے ہیں اور مسلم لیگ ن کے منشی سب ٹھیک ہیں کے نعرے لگارہے ہیں، ہم حکومت سے تقاضہ کرتے ہیں کہ عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ جھوٹے تسلیوں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرے گا۔ جھوٹے بیانات سے گریز کر تے ہوئے اور عوام ک وبھوک اور افلاس سے مرنے سے بچائیں۔ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں ابھی تک امدادی سرگرمیوں کاآگاز نہیں ہوسکا ہے عوام اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں کی مرمت کر رہے ہیں حکومت کو چاہئیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بنھاتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امداد ی کاموں کا جلد ازجلد آغاز کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button