موسم

کھرمنگ: بالائی علاقوں میں 5 انچ تک برف پڑی ہے

کھرمنگ ( بیورو رپورٹ) کھرمنگ میں سردی کی شدت میں اضافہ، پارہ منفی 25 تک گر گئیں، برف باری بھی جاری۔ بالائی علاقوں میں 5 انچ تک برف پر گئے جبکہ کھرمنگ خاص کے مقام پر دریا جانے جم جانے کی وجہ سے عوام بغیر پل دریا پار کرنے لگی۔ مقامی سیاحوں کا رش تمام قومی و علاقائی نیوز چینلز اور اخبارات کے نمائندے بھی پہنچ گئے ۔ اہل علاقہ نے سرد موسم اور جمی ہوئی دریا کے اوپر کھیل کود کر خوب مزہ اٹھا یا ۔ اہل علاقہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پہلے زمانے میں ہر سال دریا جم جاتا تھا اور علاقے کے راجہ اس یخ کے اوپر مختلف قسم کے کھیلوں کے ایونٹس کرواتے تھے۔ میلوں پیدل چل کر لوگ دیکھنے آتے تھے اور خوب محظوظ ہوتے تھے لیکن موجودہ دور میں ان نایاب ایوینٹس کو ختم کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو بھی چاہیئے تھا کہ دریا کے یخ پر مختلف قسم سے کھیلوں کا انعقاد کروانا چاہیے تھا لیکن حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے اس سال بھی اس ایونٹ کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا اہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے آئندہ دریا جم جانے کیصورت میں یخ کے اوپر ایونٹ کے انعقاد کے لئے اقدامت اٹھایا جائے جس میں تمام میڈیا کے نمائیندوں کے ساتھ ساتھ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بھی دعوتیں دی جائے اور سرکاری طور پر انعقاد کرایا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button