عوامی مسائل

وزیر اعلی کے متوقع دورے سے قبل محکمہ تعمیرات کو چلاس کی سڑکیں یاد آگئیں

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے متوقع دورہ چلاس پر محکمہ تعمیرات دیامر حرکت میں آگئی ۔۔شاہراہ قراقرم سے بازار تک کے سڑک کے کھنڈرات کو مٹی ڈال کر بھر دیا جس سے وقتی طور پر سڑک کی حالت میں بہتری آئی لیکن آندھی کے ساتھ ہی سڑک پر ڈالی گئی مٹی سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے کا امکان پیدا ہوا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ نے وزیراعلیٰ کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے انہوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شاہراہ قراقرم سے بازار تک کے شاہراہ کو میٹل کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ عوام کے مسائل کم ہوسکیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button