گلگت بلتستان

پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے عوامی اجتماع میں پیش کئے گئے قرار داد کا متن

گلگت: پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان نے شہید سیف الرحمن کی دسویں برسی کے موقعے پر ایک بڑے عوامی اجتماع کا اہتمام کیا۔ اس اجتماع میں ایک قرارداد بھی پیش کی گئی جو قارئین کی دلچسپی اور معلومات کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔

(1) ۔شہر گلگت میں 22گھنٹو ں کی اذیت نا ک لو ڈ شیڈ نگ کی وجہ سے غر یب عوام عا جز آ چکے ہیں ۔ یہ اجتما ع کر پٹ حکمرانو ں کی نا قص پا لیسو ں اور نا اہلی کی شد ید الفا ظ میں مذ مت کر تا ہے اور مطا لبہ کر تا ہے کہ جلد از جلد گلگت کے عوام کو اس اذیت نا ک لو ڈ شیڈ نگ سے نجا ت دلا ئی جائے بصورت دیگر عوام سٹر کو ں پہ نکل کر نا اہل حکمرانو ں کے خلا ف احتجاج کرنے پر مجبو ر ہونگے ۔

(2)۔یہ عوامی اجتماع مطا لبہ کر تا کہ 3میگا و ا ٹ چکر کو ٹ 3میگا و ا ٹ کا ر گہ کین 2میگا و ا ٹ بگر و ٹ جو کہ مسلم لیگی ایم این ایز کی سکیمیں تھی کو جلد از جلد پا یہ تکمیل تک پہنچا یا جائے ۔ اور یہ کہ نلتر میں بنائے گئے 18میگا و ا ٹ کی تبا ہی و بر با دی پرکمیشن بٹھا کر انکواری کر او ئی جائے اور ذمہ دا ر ان کے خلا ف قا نو نی کاروا ئی عمل میں لا ئی جائے۔ اور نلتر میں جاری مذ ید پرو جیکٹ پر بہتر منصو بہ بندی سے کا م کیا جا ئے۔ تا کہ یہ پرا جیکٹس بھی تبا ہی سے بچ سکیں ۔

(3)۔یہ اجتماع مطا لبہ کر تا ہے کہ 20میگا و اٹ ہنزل ہیڈ ل پر ا جیکٹ جو کہ رن آ ف ریو رہے اس پر جلد ازجلد اینک سے منظو ر ی لی جائے تاکہ شہر گلگت کو لو ڈ شیڈ نگ کے عذا ب سے نجا ت مل سکے ۔

(4)۔ گلگت بلتستان میں جا ری تمام میگا و اٹ پراجیکٹ کو رقم فراہم کی جائے ۔ جو کمپنی یا ٹھکیدا ر کا م نہیں کر تا نہ صر ف اسکا ٹھیکہ منسو خ کیا جائے ۔ بلکہ اسے بلیک لسٹ بھی کیا جا ئے

(5)۔یہ عظیم اشا ن جلسہ مطا لبہ کر تا ہے کہ غذ ر رو ڈ کو دو رو یہ کیا جا ئے تا کہ جہا ں مقامی لو گو ں کو محفو ظ سفرکی بہتر سہو لیا ت میسر ہو نگی ۔ وہا ں گلگت بلتستان کو مستقبل میں سنٹر ل ایشاء سے منسلک کرنے میں بھی مدد مل سکے گی۔

(6)۔یہ عظیم اشان جلسہ مطا لبہ کرتاہے کہ ضلع غذر کے ہیڈ کو ا ٹر ہسپتا ل کو جد ید سہو لیا ت سے آ ر ستہ کیا جائے تا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہو لیا ت ان کے متعلقہ ڈسٹرکٹ ہسپتا ل میں ہی میسر ہو سکیں ۔

(7)۔یہ عظیم ایشان جلسہ مطا لبہ کر تا ہے کہ یا سین کو جلد ازجلد سب ڈو یژن کا در جہ دیاجائے۔

(8)۔یہ عظیم ایشان جلسہ مطا لبہ کر تا ہے کہ سکر دو رو دڈ جوکہ دفا عی حوالے سے انتہا ئی اہمیت کا حا مل تو سعی منصو بے پر جلد از جلد کام شرو ع کیا جا ئے ۔ یہا ں پر وا ضح کروں کہ یہ منصو بہ جناب فدا محمد نا شا د صا حب کے دو ر میں منظور ہو چکا تھا ۔

(9)۔یہ عظیم ایشا ن جلسہ مطا لبہ کر تا ہے کہ ضلع دیامر کے عوام نے پا کستان کو رو شن کر نے کیلئے اپنے آ با و اجداد کی قبر و ں کی قر با نی دیکر اپنی قیمتی ارضیات وا پڈا کے حوالے کیا ہے مگر واپڈا حکا م ضلع دیامر کے عوام سے کئے گئے وعدوں پر تا حا ل عمل در آمد نہیں کررہا ہے یہ اجتما ع واپڈا حکا م کے اس عمل پر شدید مذ مت کرتے ہوئے مطا لبہ کر تا ہے کہ متا ثر ین کے سا تھ کئے گئے وعدو ں پر فل فور عمل در آ مد کیا جائے ۔ اورمقا می لو گو ں کو تر جیحی بنیا دوں پر گر یڈ ون سیگریڈ9تک تعینات کیا جائے۔

(10)۔یہ عظیم ایشا ن جلسہ نیشنل ہائی وے اتھا ر ٹی سے مطا لبہ کرتا ہے کہ قراقرم ہا ئے وے توسیعی منصو بے کے متا ثر ین کو جلد از جلد معا و ضے ادا کرے۔

(11)۔یہ عظیم ایشان جلسہ مطا لبہ کر تا ہے کہ 22کر وڑ رو پے فی کلو میٹر کے حساب سے دیئے گئے ٹھیکہ جوکہ تین سا ل میں مکمل کر نا تھا سات سا ل کا طو یل عر صہ گزرجا نے کے با و جو د پا یہ تکمیل کو نہیں پہنچ پایا اسے جلد ازجلد مکمل کیا جا ئے ۔

(12)۔یہ عظیم ایشان اجتما ع نا اہل وکرپٹ حکمرانوں کی شد یدالفاظ میں مذ مت کر تا ہے جنہوں نے فر قہ وار نہ فسا دا ت کی اڑھ میں کرپشن کا بازا ر لگا کر گلگت بلتستان کو ڈو یلپمنٹ کا قبر ستان بنا دیا ہے ۔ جن کی وا ضح مثا لیں بو نجی آر سی سی پل ،دنیو ر آ ر سی سی پل،یو نیور سٹی آ ر سی سی پل اور دیگر میگا پراجیکٹ ہیں۔ جن پر تا ر یخی کرپشن کے ریکا رڈ بنا ئے گئے ہیں ۔ یہ اجتما ع مطا لبہ کرتاہے کہ ان پراجیکس پر ہونے والی تا ر یخی کرپشن کے خلا ف آ زاد انکواری کمیشن قائم کر کے ذمہ دار و ں کے خلا ف قا نو نی کا ر وا ئی کی جا ئے۔

(13)۔یہ عظیم ایشاناجتما ع ضلع استو ر میں صحت کے نا قص انتظامات پر شد ید مذ مت کرتے ہوئے یہ مطا لبہ کرتاہے کہ ڈسٹر کٹ ہیڈ کو ا رٹر ہسپتا ل عید گا ہ اور گر یکوٹ ہسپتا ل میں ڈاکٹرو ں کی کمی کو دو رکر تے ہوئے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائی جا ئے ۔

(14)۔یہ عظیم ایشان اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ ضلع استو ر پتی پو ر ہ ڈگر ی کا لج کیلئے حکو مت غر یب لو گو ں کی زمین کم معا و ضو ں میں ہتھیا نا چا ہتی ہے۔ اسکی ہم بھرپو ر مذمت کر تے ہیں۔ یہ عظیم ایشان جلسہ مطا لبہ کر تا ہے کہ پتی پور ہ کے متا ثرین کو مارکیٹ ریٹ کے مطا بق معا و ضو ں کی ادئیگی کی جائے ۔

(15)یہ عظیم ایشان جلسہ مطا لبہ کر تا ہے کہ1971پاک بھا ر ت جنگ کی وجہ سے ضلع گانچھے کے کئی علا قے بھارت کے تسلط میں جا نے سے کئی خاندا ن بچھڑ گئے ہیں۔ ان کو ملا نے کیلئے چھوربٹ لداخ رو ڈ کو فوراً کھو لنے کا بندو بست کیا جا ئے جس سے علاقے میں معا شی تر قی کیلئے بھی نئی راہیں کھل سکیں گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button