گلگت بلتستان

اسلام آباد: گلگت بلتستان کے طلبہ تنظیموں کا سماجی انصاف کے لیے اجتماعی جدوجہد پر اتفاق

نگر سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہمتام میٹنگ میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبہ تنظیموں کے عیدیداروں نے شرکت کی
نگر سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہمتام میٹنگ میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبہ تنظیموں کے عیدیداروں نے شرکت کی

اسلام آباد (پ ر ) نگر اسٹو دنٹس فیڈریشن پنجا ب کے زیر اہتمام قائد اعظم یو نیو رسٹی میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کی نمائندگی کر نے والی طلبہ تنظیموں کا اجلاس منعقد ہو ا جس میں گو جا ل سے تا نگیر تک کے تمام طلبہ تنظیموں کے عہدیدران نے شر کت کی ۔

اجلاس کی صدارت نگر اسٹو ڈنٹس فیڈر یشن پنجاب کے صدر امدا دحسین راجوا نے کی ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مذہبی ، معاشی اور سماجی ہم اہنگی کے پہلو کو اجاگر کر نے کے لئے طلبہ کو اپنا کر دار ادا کر نے کا وقت آگیا ہے اور انہوں نے طلبہ کو تا کید کی  کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے تیا ر رہیے ۔ گلگت بلتستان کا خطہ قدر تی وسائل سے ما لا مال ہے جس کے طلبہ ہونہار ذہین اور قائد انہ صلاحیتوں کے ما لک ہیں وہ اپنے کر دار کے ذریعے گلگت بلتستان کی شناخت ، تر قی اور سا لمیت کے لئے اثاثہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل بیٹھ کے اس خطے کی تر قی اور خو شحالی میں اپنا کر دار نبھائے اور ماضی کی طرح اپنا مستقبل کسی غیر مقامی شخصیت کے حوالے نہ کر یں ۔ کسی بھی پلیٹ فارم میں اپنا کر دار نمایاں اور واضح طو ر پر سر انجا م دیں ۔

اجلاس میں شریک گو جال اسٹو ڈنٹس فیڈر یشن ، غذر اسٹوڈنٹس فیڈر یشن ، دیامر اسٹو ڈنٹس فیڈریشن ، ہنزہ اسٹو ڈنٹس فیڈر یشن ، بلتستان اسٹو ڈنٹس فیڈر یشن ، O.E.C،ینگ ریفارمر ز گلگت بلتستان ،یا سین اسٹوڈنٹس فیڈر یشن اور گلگت بلتستان والنٹئیرز موومنٹ کے عہد یداران نے نگر اسٹو ڈنٹس فیڈر یشن کے اس نقلابی اقدام کو سراہا اور کا میا ب انعقاد پر مبا ر ک باد پیش کی ۔

آخر میں تما م شر کا ء نے اس نقطے پر اتفاق کیا کہ گلگت بلتستان کے تمام طلبہ تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہو کر خطے کے معاشی اور سماجی انقلاب کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

2 کمنٹس

  1. ھمارے زیادہ تر نشتوں کا نتیجہ "نشتن و گفتن خوردن و برخواستن“ ہوتا ہے… دعا ہے کہ خدا آپ سب کو اپنے ھدف کے حصول میں ثابت قدم رکھے۔

Back to top button