گلگت بلتستان

پریس کلب الیکشن: صحافت دوست پینل بلا مقابلہ منتخب

Press Club

گلگت۔(پ۔ر) الیکشن کمیٹی پریس کلب نے صحافت دوست پینل کو سال 2013-14 کیلئے بلا مقابلہ منتخب قرار دیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق سیف الرحمن صدر ، قاسم شاہ جنرل سیکریٹری، مظہر مغل سینئر نائب صدر، جوائنٹ سیکریٹری نزاکت علی اور فنانس سیکریٹری کیلئے منظور حسین منتخب قرار پائے۔ پریس کلب گلگت کی جانب سے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا اور 6اپریل کو کاغذات نامزدگیاں داخل کرنے تھے اس پر سیف الرحمن کی قیادت میں صحافت دوست پینل نے کاغذات جمع کرائے۔ سات اپریل کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی گی اور کاغذات درست قرار پائے اور وقت مقررہ تک کسی قسم کا کوئی اعتراض بھی الیکشن کمیٹی کو موصول نہیں ہوا۔

اتوار کے روز تمام ضابطے مکمل کرنے کے بعد الیکشن کمیٹی نے رواں سال کیلئے صحافت دوست پینل کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیتے ہوئے تمام بلا مقابلہ عہد یداروں کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دگیا گیاہے۔ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین منظر شگری نے بلا مقابلہ منتخب پریس کلب کے عہد یداروں سے امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ صحافت کے فروغ اور ترقی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برائے کار لائینگے اور آئندہ بھی مقررہ وقت پر انتخابات کو یقینی بنائینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button