گلگت بلتستان

اساتذہ پر لاٹھی چارج کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے، عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبہ

OLYMPUS DIGITAL CAMERAگلگت(پ۔ر) پر امن احتجاج کرنے والوں کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے پولیس کا سیپ اسااتذہ کے احتجاج پر لاٹھی چارج کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور نااہل صوبائی حکومت شرم کرو اور حیا کرو کہ جی بی کے اساتذہ کے مسائل حل کرے اس وقت خواتین اور بچے روڈ پر پچھلے تین دنوں سے دھرنا دیکر بیٹھے ہوئے ہیں اوار صوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے ان خیالات کااظہار عوامی ایکشن کمیٹی کے ہنگامی میٹنگ کے بعد ترجمان عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عملی طور پر ختم ہوچکی ہے اور اس وقت وزیر اعلیٰ کا کوئی کردار باقی نہیں رہا ہے 20لاکھ عوام نے جن افراد کو منتخب کیا تھا وہ حق حکمران کھو چکے ہیں صوبائی حکومت فی الفور SAPاساتذہ کا مسئلہ کا حل کرے اور بے جا لاٹھی چارج کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرے اگر گلگت بلتستان کے ان اساتذہ کے مسائل حل نہیں کرسکیتی اور بہانے کرکے ٹرخا رہی ہے تو وہ عوامی مسائل کی توہین نہ کرے اور فوراً استعفیٰ دے کر عوام سے معافی مانگیں شرم کی بات ہے کہ پچھلے تین دنوں سے 1400اساتذہ دھرنا دیکر بیٹھی ہوئی ہے جن میں بچے خواتین بوڑھے سب شامل ہے اور حکومت مکمل خاموش ہے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو منتخب عوامی نمائندے گلگت بلتستان میں رہنے کے قابل نہیں رہیں گے جن پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج کیا ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے اوار انہیں معطل کیا جائے اور علاقے سے بے چینی کا خاتمہ کیا جائے.
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button