متفرق

ہنزہ کر یم آباد روڈ، المعروف مدالم گن، مکمل خستہ حالی کاشکار، کو ئی پُرسان حال نہیں، عوام اور کالج کی طالبات سخت پریشان

ہنزہ (ر حیم آمان) کر یم آباد روڈ جو مدالم گن کے نام سے مشہور ہے مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا ہے اور پچھلے کئی دنوں سے اس روڈ سے ٹریفک کا گزرناناگُزیر ہوا ہے۔حالیہ بارشوں اور حکومت کی جانب سے روڈ کی مناسب دیکھ بال نہ ہونے کی وجہ سے روڈ کئی جگہوں پر مکمل طور پار سرک چکی ہے اور کسی بھی وقت کسی بڑئے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

یاد رہے کہ گرلز ڈگری کالج، ہنزہ کا واحد خواتین ہسپتال اس سڑک کے لب پر واقع ہیں، اور اب قراقرم یونیورسٹی کا ہنزہ کیمپس بھی اسی روڈ پر بننے والا ہے۔ اس کے با وجود حکام کی توجہ اس روڈ پر مرکُوز نہیں۔اس وقت حکومت کی پوری مشینری ضمنی انتخابات کے پیچھے لگی ہوئی ہے اور عوامی مسائل جوں کے توں پڑے ہوے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پہ ان مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے جسکی وجہ سے عوام الناس کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔

گرلز ڈگری کالج کریم آباد کی طالبات روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے پچھلے کئی مہینوں سے پییدل چلنے پر مجبور ہیں اور امتحانات شروع ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button