یاسین کے عوام پیپلز پارٹی سے دلبرداشتہ ہو چکے ہیں: افضل امان
گلگت(نامہ نگار) سابق ممبر ضلع کونسل ٖغذر پیپلز پارٹی سابق بانی رہنما صوبیدار میجر(ر) افضل امان نے کہا ہے کہ مہدی شاہ اور اس کے حواریوں نے پیپلز پارٹی کا جنازہ نکل دیا ۔پیپلز پارٹی کے سینئر اور بانی کارکنوں کو نظر انداز کر کے کرایے کے لوگوں کو پیپلز پارٹی کے اندر اہم عہدے دئیے۔جمعرات کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یاسین کو سب ڈویثرن بنانے کا اعلان محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی دوسری دور حکومت میں کیا جس میں ہماری محنت اور کوشش شامل تھی مہدی شاہ کے یاسین کے دورے کے موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا ایک اہم اجلاس ہو گا جس میں یاسین کے تمام کارکن مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرینگے۔مہدی شاہ اور ان کے حواریوں نے گزشتہ چار سالوں کے دوران پارٹی کے بانی کارکنوں سے ملاقات تک کا گوارہ نہیں کیا انہو ں نے کہا کہ کرکعبہ کس منہ سے جاؤں گے غالب شرم مگر تم کو نہیںآٹی کے مسداق کس منہ سے یاسین کا دورہ کر رہا ہے ۔یاسین کے عوام پیپلز پارٹی دل برداشتہ ہو گئے ہیں اب عوام نے مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گورنرپیر کرم علی شاہ اور وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ جیسے نا اہل لوگوں نے پیپلز پارٹی کو دیمک کی طرح چاڈ کر رکھ دیا ہے اب وہ زبانی اعلانات اور جھوٹے وعوں کے ذریعے عوام میں اپنا کھویاا ہوا وقار دوبارہ حاصل نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور سے ہم انکار نہیں کر سکتے لیکن نااہل قیادت نے ذوالفقار علی بھٹو کے اس عظیم مشن کو بھی زندہ در گور کر دیا جس کی وجہ سے آج قبر میں بھی ان کی روحوں کو سکون حاصل نہیں ہے انہوں نے دھمکی دی ہے کہ صوبائی حکومت غذر بلخصوص یاسین کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ ترک کریں بصورت دیگر بہت جلد حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا اغاز کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر اور وزیر اعلیٰ نے پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو دیوار سے لگا کر مخالفین ، مفاد پرستوں اور کرایے کے لوگوں کو اہم عہدوں سے نوازا ۔گورنر ہاؤس میں نا اہل اور ان پڑھ لوگ اعلیٰ عہدوں کے مزے لوٹ رہے ہیں۔