گلگت بلتستان

پاکستان آرمی انجینئرنگ کور نے حکومت کینیڈا کی مالی معاونت سے استورمیں اہم پل کی مرمت کا کام مکمل کر لیا

گلگت (پ ر)گلگت بلتستان کے دشوارگزار اورپر خطروادیاں جہاں آسمان کو چھوتی ہوئی سنگلاخ چوٹیاں اور تیز دھار بہتی ہوئی ندیاں جنہوں نے اس علاقے کومختلف حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے۔اس وادی میں سامان کی ترسیل کا واحد ذریعہ سڑکوں پر قائم پل ہیں۔ صوبائی دارلحکومت گلگت سے وادی استور،گوری کوٹ،رٹو چیلم اور منی مرگ کو واحد زمینی راستہ مشکن سے گذرتا ہے۔یہاں پر دریا استور پر قائم پل پچھلے ۳ سالوں سے شکستگی سے دوچار تھا۔ وادی استور کے لوگوں کے کی زندگی کا تمام انحصار اسی واحد زمینی راستہ پر ہے ۔جو کہ ۳ سالوں سے بھاری ٹریفک کیلئے بند تھا۔پاکستان آرمی کی انجنیر کور نے FCNA اور NDMAکی مشترکہ کوششوں سے حکومت کینیڈاکے عطیہ کیے ہوئے پل کو ریکارڈ مدت میں تعمیر کر کے وادی استور کا رابطہ دوبارہ گلگت اور ملک کے باقی حصوں سے بحال کر دیا ہے۔ہم کینیڈین حکومت اور NDMAکے پر خلوص جذبات اور پل کے عطیہ پر ان کے احسان مند ہیں ۔ہیڈکوارٹر 10کور اور PWD کے بھی مشکور ہیں جن کی بروقت امداد سے FCNAنے اس انتہائی مشکل کام کو پیشہ وارانہ مہارت سے کم سے کم وقت میں پرانے مشکن پل کی مرمت کے ساتھ ساتھ ایک متبادل پل بناکر ان علاقوں میں رہنے والے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button