جرائم

قتل کے ملزم کو قتل کرنے کی کوشش دیامر پولیس نے ناکام بنادی

داریل(کرائم رپورٹ)داریل قتل کی واردات میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلع دیامر کی تحصیل داریل کے ہیڈ کوارٹر گماری میں زاتی دشمنی کے بنا پر ہربن کوہستان کے رہائشی مسعود عالم نے ستبر خان نامی شخص کو گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہونے کی کوشیش کی ،داریل پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا اور تھانہ میں بند کر دیا ۔ستبر خان کے قتل کی خبر سن کر مقتول کے لواحقین نے تھانہ داریل کا گھیراو کر لیا اور ملزم مسعود عالم کو قتل کرنے کی کوشیش کی تو پولیس حرکت میں آگئی اور ہوائی فائرنگ کرکے مشتعل افراد کو منتشر کر دیا ۔ دیامر پولیس کی بھاری نفری حالات پر کنٹرول کر نے کیلئے داریل پہنچ گئی اور اس وقت حالات پرامن اور معقول ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button