گلگت بلتستان
قرضہ سکیم میں کرپشن کی خبریں بے بنیاد ہیں: سعدیہ دانش
گلگت ( مون شیرین )مشیر سیاحت،ثقافت و مشیر نوجوانان برائے گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ بے روزگار افرادکو قرضہ دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔ تاکہ گلگت بلتستان کے بے روزگار افراد اپنے پاوں پر کھڑا ہو سکے اُنہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ قرضہ سیکم میں کرپشن کی خبریں بے بیناد ہیں حکومت صفاف و شفاف طریقے سے قرضہ سیکم کو پائیہ تکمیل تک پہنچائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اب تک روپے نہیں ملے ہیں جب روپے ملیں گے تو ایک ماہ کے اندر بے روزگاروں کو لون دیں گے اور باقاعدہ اخبار کے ذریعے تہشیر کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ اخبارت میں بہت مخالفت کر رہے ہیں کہ بے روزگار لون میں کرپشن ہو رہی ہے جو کہ بے بنیاد ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اخوت فاونڈیشن چاروں صوبوں میں پہلے کام کر چکی ہے اب جی بی میں یہ ادارہ اپنے خدمات سرانجام دیں گے۔ اور بے روزگاروں کے لئے 75 ہزار تک لون بغیر منافع کے دیں گے۔ جو کہ کامیابی کے ساتھ پائیہ تکمیل تک پہنچائے گے۔ اور کسی کی طرف دار ی نہیں کریں گے۔اورجون میں 18 لاکھ ، جولائی میں 25 لاکھ اور ہر ماہ لون کا سلسلہ جاری رکیھں گے۔
گلگت اب تک نیوز کے مطابق سکریٹری سیاحت و امورنوجونان سید اختر حسین رضوی نے کہا ہے کہ بیروزگار نوجوانوں کو بلا سود قرضے 10 جون سے دینگے یہ قرضے 5 سال تک جاری رہنگے 25 کروڈ روپے اس منصوبے کے تحت بے روزگاروں کو روزگار کیلے دینگے قرض 10 ہزار سے 75 ہزار تک اخوت دیگی.
پریس کانفرنس کے موقع پر بے روزگار گریجویت ایسوسی ایشن کے عہداداروں نے احتجاج بھی کیا اور کہا کہ بے روزگار افراد کو نظر انداز کر کے اپنے من پسند افراد کو نواز رہے ہیں۔