گلگت بلتستان

غذر: مسلم لیگ ن کے نائب صدر غلام محمد نے پی ڈبلیو ڈی کو کرپشن کا گڑھ بنایا ، 10منصوبے مختلف ٹھیکہ داروں کے ناموں پر لیکر رقم ہڈپ کر لیا، عطالرحمن ایڈوکیٹ

گلگت ( پ ر ) کرپٹ عناصر کو اپنے صفوں سے باہر نہیں کرکے حفیظ الرحمن کرپشن کا خاتمہ نہیں کرسکتے ہیں غذر میں مسلم لیگ ن کے نائب صدر غلام محمد نے پی ڈبلیو ڈی کو کرپشن کا گڑھ بنایا ۔ انہوں نے ٹھیکیدار کے نام پر ٹھیکہ لیکر کوئی بھی کام مکمل نہیں کیا ان خیالات کا اظہار عطالرحمن ایڈوکیٹ نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ غلام محمد نے سنگل بالا اور ہاتون لیفٹ واٹر سیکم ،دائن حفاظتی بند اور یاسین میں 10منصوبے مختلف ٹھیکہ داروں کے ناموں پر لیکر رقم ہڈپ کر لیا جو اب تک نامکمل ہیں ۔ کرپٹ افراد کو پارٹی میں سینئر عہدوں میں بیٹھا کر کرپشن کس طرح ختم کرسکتے ہیں۔ حفیظ الرحمن صاحب کو چاہیے ایسے عناصر سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا ورنہ حفیظ الرحمن کی باتیں زبانی جمع خرچ ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ غلام محمد نے ضلع غذر کو اپنے دور میں کرپشن کا کڑھ بنایا تھا جس کی وجہ سے گزشتہ الیکشن میں عوام نے اس کو گھر کا راستہ دیکھا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button