گلگت بلتستان

’’گلگت بلتستان یوتھ کونسل‘‘کے زیر اہتمام لاہور میں جشن آزادی کی تقریب، کثیر تعداد میں نوجوانوں کی شرکت

GBYO Lahore (3)

لاہور (نمائندہ خصوصی) صوبہ پنجاب کے دارلخلافہ لاہور  میں مقیم گلگت بلتستان کے نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم ’’گلگت بلتستان یوتھ کونسل‘‘ کے زیر اہتمام ’’جشن آزادی گلگت بلتستان‘‘ کی مناسبت سے ایک پر شکوہ تقریب کا اہتمام ’’فیصل ٹاؤن‘‘ میں ہوا۔ جس میں گلگت بلتستان یوتھ کونسل کے چئیرمین دیدار علی ہنترائی، ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان تحسین علی رانا فرحان علی ساقی، نثار احمد کاروباری شخصیت بہادر جان آشوری سمیت کثیر تعداد میں نوجوانوں اور سینٹر شخصیات نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

Farhan Saqi

افتتاحی خطاب میں ایگزیکٹو کو نسل کے رکن فرحان علی ساقی نے تمام شرکاء کو تقریب میں خوش آمدید کیا۔یکم نومبر کی تاریخ بیان کی اور گلگت بلتستان یوتھ کونسل کے اعراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔

Tehseen Ali

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹیو کونسل کے رکن تحسین علی رانا نے کہا کہ آج نوجوانوں کی آواز دھرتی گلگت بلتستان میں امن و امان اور بھائی چارہ کے لئے اٹھ رہی ہے۔ نوجوانوں ہی ہیں جو گلگت بلتستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں ۔ آج گلگت بلتستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں آج گلگت بلتستان ہمارے قومی اتحاد کی راہ دیکھ رہا ہے ۔ ہمارا اتحاد اور بھائی چارہ ہی ہمیں ہمارے حقوق دلا سکتا ہے۔

GBYO Lahore (4)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر محفل محترم بہادر خان صاحب اور مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کےرہنما نوید چوہدری  نے گلگت بلتستان کی آزادی کی مبارک باد دی اور نوجوانوں کے اتحاد اور تنظیم کے اعراض و مقاصد کو سراہا اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پروگرام میں آزادی کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

GBYO Lahore (5)

پروگرام میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ضیغم علی مبشر نے سرانجام دئیے۔ موسیقی کے لئے گلگت بلتستان کے معروف نیاز ہنرائی اور اسکے ساتھیوں نے اپنی خدمات دیں ۔ پروگرام میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں نے ملی نغمے گائے اور ہر یپ اور گانوں پر رقص کیا۔ نوجوانوں نے مختلف خاکوں کی مدد سے علاقائی مسائل کو بھی اجاگر کیا۔

GBYO Lahore (1)

آخر میں دیدار علی ہنزائی چئیرمین گلگت بلتستان یوتھ کونسل نے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اور یقین دلایا کہ GBYCگلگت بلتستان کے مسائل اور نوجوانوں کے امور کو اپنی اولین ترجیحات پر رکھتے ہوئے اپنا کام جاری رکھے گی۔

Group

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button