گلگت بلتستان
گلگت میں ساتویں محرم کا جلوس، اہلسنت مساجد بورڈ اور اسمعیلی ریجنل کونسل کے ممبران بھی شریک ہوے
گلگت (مون شیرین) ساتویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس آج صبح امام بارگاہ نگرل سے شروع ہوا۔ یہ جلوس یادگار محلے سے گزرتے ہوے قزلباش محلے میں اختتام پذیر ہوگا۔ شرکا کی حفاظت کے لئے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس، رینجرز اور گلگت بلتستان سکاوٹس کے ساتھ ساتھ رضاکار تنظیموں کے ارکان بھی جلوس کی حفاظت پر مامور ہیں۔
جذبہء خیر سگالی اور امام عالیمقام کی قربانی کو سلام پیش کرنے کے لیے ساتویں محرم کے ماتمی جلوس میں اہلسنت مساجد بورڈ اور اسمعیلی ریجنل کونسل برائے گلگت کے ممبران اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جمیل احمد بھی شریک ہیں۔