عدم تشدد کی فضا قائم کرنے کے لیے وزرا فعال کردار کرے: مہدی شاہ

9 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+
گلگت (پریس ریلیز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ تمام اداروں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائیگا صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں امن وا مان بر قرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کا رلارہی ہے۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کا انحصار مستقل قیام امن سے وابسطہ ہے۔ لہذا عوام اور علماء کرام اور عمائدین صوبے میں امن و امان بر قرار رکھنےمیں حکومت کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں گلگت بلتستان کے حالات خراب کرنے والوں اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔
صوبائی وزراء اور عوام کے منتخب نمائندے اپنا کردار ادا کریں اور گلگت بلتستان میں امن وا مان بھائی چارگی کی فضاء بر قرار رکھنے اور معاشرے میں عدم تشدد کے فضاء کو فروغ دینے کیلئے سیاسی نمائندے اپنا فعال کردار ادا کریں گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کو قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی کو یقینی بنائیں حکومت وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیگی اداروں میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنائیگی انسکپشن ٹیم ترقیاتی کاموں اور اداروں میں انکوئیری کو مکمل میرٹ پر یقینی بنائیں۔ کسی بھی انکوائری کو مکمل میرٹ پر یقینی بنائیں۔ کسی بھی انکوائری رپورٹ کو مروحہ طریقہ کار کے تحت کیا جائے حکومت عوامی نوعیت کے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کریگی۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں صوبائی وزراء کے اجلاس اور وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحتیں حصول علم اور مثبت سر گرمیوں پر صرف کریں گلگت بلتستان کا نوزائیدہ صوبہ بہت جلد پاکستان کے دیگر صوبوں کے بر ابر ترقی کریگا۔ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے گلگت بلتستان میں پاور پراجیکٹس پر سرمایہ کاری کرنے سے پاکستان میں جاری لوڈشیڈنگ کا مکمل کاتمہ ہو سکتا ہے وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں پاور پراجیکٹس کی تعمیر کیلئے صوبائی حکومت سے تعاون کرے تو پورے پاکستان میں جاری لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیگی اور شہر کا امن و امان خراب کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق قانونی کاروائی کی جائیگی۔
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔