کالمز

محمد نذیر شگری ایک عہد ساز شخصیت

تحریر۔ زلفی شاہ
نذیر شگر صاحب شگر کے خوبصورت گاوں مرہ پی کے ایک متوسط گھرانے میں 07-04-1963 کو پیدا ہوئے۔ آپ اس وقت اپنے گاوں کے گنے چنے پڑھے لکھے افراد میں شامل تھا۔ ابتدائی تعلیم آبائی گاوں سے حاصل کئے اور اعلی تعلیم کے لئے مختلف شہروں کا رخ کیا وہاں سےواپس آکر 1985 میں پیشہ انبیاء یعنی بحیثیت معلم محکمہ تعلیم میں بھرتی ہوئے۔ ابتدائی طور پر آپ کو ہائی سکول الچوڑی میں تعینات کیا گیا اور یوں آپ نے اپنی شاندار کیرئر کا آغاز کیا۔ 1985 سے 1991 تک وہاں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد 1991 میں آپ کا تبادلہ بوائز ہائی سکول شگر میں ہوا جہاں آپ نے بحیثیت انگریزی ٹیچر بہترین خدمات انجام دئے۔ اس وقت انگریزی پڑھانے والے بہت کم ہوتے تھے لیکن نزیر صاحب نے شگر والوں کو اس کی کمی ہونے نہیں دیا۔ آپ کی بہترین قائدانہ صلا حیتوں کے نتیجے میں ہائی سکول میں پانچ سال خدمات انجام دینے کے بعد 1996 میں آپ کو شگر میں بحیثیت اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف سکولز(ADIS) تعینات کیا گیا۔ اس دوران آپ نے اپنی محنت، لگن اور ذاتی کوششوں سے شگر میں بہت سارے تعلیمی اصلاحات کئے گئے۔ ان دنوں پورے شگر کے لئے ایک ہی ADI سکولز ہوا کرتا تھا۔سہولیات نہ ہونے کے باوجود پورے شگر کے سکولوں کا دورہ کرتا رہا۔ بالخصوص شگر کے برالدو اور باشہ نالوں میں سکولوں کی قیام میں اہم کردار ادا کیا۔ سوشل ایکشن پروگرام کے زریعے بھی شگر کے دور افتادہ گاوں میں سکولز کھولے۔ اس سلسلے میں بہت سارے مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ لیکن ان کا آپ نے جرات مندی کے ساتھ مقابلہ کیا۔ 11 سال تک بحیثیت ADI سکولز تعینات رہنے کے بعد 2007 میں آپ کا تبادلہ ایلمنٹری کالج سکردو میں بطور انسٹرکٹر/ وائس پرنسپل ہوا۔ وہاں پر بھی آپ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے اپنی کامیابی اور کالج کی کامیابی کا لوحہ منوایا۔ اس دوران آغا خان یونیورسٹی کے لئے بھی مختلف تحقیقاتی مقالہ جات لکھتے رہے اور کالج آف ایجوکیشن کو بھی آغا خان یونیورسٹی کی وساطت سے وہاں زیر تعلیم طلبا و طالبات( اس وقت کالج میں کو ایجوکیشن تھا) مستفید کراتے رہے۔ اس کے علاوہ آپ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے لئے بھی بطور پارٹ ٹائم ٹیوٹر خدمات سر انجام دئے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام ہونے والے سی ٹی، بی ایڈ، ایم۔ایڈ اور ایم اے ایجوکیشن کے طلباء کے منعقد ہونے والے ورکشاپس میں بھی بطور انسٹکٹر کام کئے اور دور جدید کے مختلف طریقہ ہائے تدریس کو اپنانے پر زور دئے۔ 2015 میں شگر اور کھرمنگ کو جب الگ الگ ضلع بنایا گیا تو آپ کو ضلع کھرمنگ میں پہلے بطور ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف سکولز بنایا گیا بعد میں آپ کی خدادا صلاحیتوں کی بنا ء پر ضلع کھر منگ کا ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا۔ بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کھرمنگ آپ نے نالہ جات بالخصوص بارڈر ایریا میں رہنے والوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائییاں صرف کئے۔
اس کے بعد 2017 میں آپ کا تبادلہ آپ کے آبائی ضلع شگر میں ہوئی۔ نو زائدہ ضلع میں تعلیمی اصلاحات آپ کے لئے بہت بڑا چیلنج تھا لیکن آپ نے ٹیچرز کی کمی کے باوجوددلجمعی سے کام کیا اور ضلع شگر کو دوسرے اضلاع کے برابر لانے میں کامیاب ہوئے یوں ضلع شگر قراقرم یونیورسٹی گلگت کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان میں پورے جی گلگت بلتستان لیول پر کلاس دہم میں دوسری اور کلاس نہم میں تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے۔یہ نہ صرف آپ کے لئے بلکہ پورے شگر والوں کے لئے اعزاز کی بات تھی۔ یہاں تقریبا” دوسال کام کرنے کے بعد آپ کا تبادلہ گلگت بلتستان کے ہیڈ کوارٹر ضلع گلگت میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم کرایا گیا۔ صوبائی ہیڈ کوارٹر میں کام کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف تھا لکین اس کے وقت کے ڈائریکٹر جنرل سکولز محترم مجید خان صاحب نے آپ کی صلاحیتوں اور ویژن کو دیکھ کر گیا گیا تھا۔ ضلع گلگت میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر آپ نے ایک سال کامیابی سے گزارا اور اس کے بعد ضلع گانگچھے والوں کی ڈیمانڈ پر آپ کا تبادلہ بلتستان کا دوسرا بڑا ضلع گانگچھے میں کرایا گیا۔گانگچھے ہمیشہ سے تعلیم یافتہ لوگوں کا قدر دان رہا ہے یہی وجہ تھی کہ گانگچھے والوں نے آپ کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر تعیناتی کا ڈیمانڈ کیا اور 2020 سے اپریل 2022 تک آپ وہاں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کام کیا اور محکمہ تعلیم گانگچھے کو ایک ویژن کے ساتھ آگے چلایا۔
 اپریل 2022 میں آپ کا تبادلہ بحیثیت ڈائریکٹر ایجوکیش بلتستان ڈویژن سکردو میں ہوا۔ اس دوران آپ نے محکمہ تعلیم میں میرٹ کی بحالی سمیت بہت سارے اصلاحات لائے گئے۔ میرٹ کی بحالی کی وجہ سے آپ کو مئی 2022 میں او ایس ڈی بھی بنایا گیا اور بطور ڈائریکٹر ایجوکیشن کام سے روکا گیا لیکن عوام طاقت آپ کے ساتھ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہترین مہم چلی جس کی وجہ سے آپ کو اپنے عہدے پر بحال کیا گیا۔ یوں آپ دو دنوں بعد دوبارہ ڈائریکٹر کی سیٹ پر تعینات ہوئے۔ بحیثیت ڈائریکٹر آپ نے بلتستان کے تمام چاروں ضلعوں میں تعلیمی اصلاحات کے لئے کام کئے اور اس کا ثمر آرہے ہے ہیں۔ آپ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپ بلتستان کے چاروں اضلاع کے علاوہ صوبائی ہیڈ کوارٹر گلگت میں بھی بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر کام کئے۔ پانچوں میں اضلاع میں آپ ایک کامیاب ماہر تعلیم کے طور پر اپنے دور کو یادگار بنا چکے ہے۔ بحیثیت مدرس آپ محکمہ تعلیم میں تعینات ہوئے اور 7 اپریل2023 کو بطور ڈائریکٹر ایجوکیشن آپ محکمہ تعلیم سے اپنی مدت ملازمت پوری کر کے سبکدوش ہو رہا ہے۔ آپ کی کئے گئے محکمہ تعلیم میں اصلاحات کو رہتی دنیا تک یاد رکھے۔ میری دعا ہے اللہ پاک آپ کو باقی ماندہ زندگی بھی علم کی زیور کو پھیلانے میں کردار ادا کرنے کہ توفیق عطا فرما اور صحت و سلامت اور خوشگوار زندگی عطا فرمائیں۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button