گلگت بلتستان

گلگت، متاثرین بگ بورڈ سکینڈل کا چیف سیکرٹری کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

گلگت (مون شیرین) گلگت بلتستان کی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی سکینڈل بگ بورڈ کے متاثرین نے چیف سکرٹیری آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوے  کئی گھنٹوں تک برمس روڈ کو بلاک رکھا۔متاثرین کا کہنا تھاسپریم اپیلٹ کورٹ  نےسو مو ٹو ایکشن لیتے ہوئے 10ستمبر 2013 کا فیصلہ ان کے حق میں  سنایا ہے لیکن اب تک حکومت  اس پر عمل درآمد نہیں کرواسکی ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں  نے اپنے عمر بھر کمائی بگ بورڈ نامی مالیاتی کمپنی میں جمع کیا تھا اور اب 1900 متاثرین اپنے عمر بھر کی کمائی سے محروم ہو گئے ہیں۔  گھروں میں فاقے کی نوبت پہنچی ہے۔ اپنے بچوں کو سکولوں میں نہیں بھیج سکتے ہیں۔ 2007میں قیام بگ بورڈ ادارہ نے عوام کو فائدہ کا جھانسہ دے کر عوام کو لوٹا۔ حکومت نے بگ بورڈ کو این او سی دیا تھا اب حکومت ہمارے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت بگ بورڈ کے متاثرین کو جلد از جلد ادائیگی کی جائے بصورت دیگر اپنے بچوں سمت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button