گلگت بلتستان

امن کے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی، دیامر این جی اوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام تقریب سے اکابرین کا خطاب

چلاس(شہاب الدین غوری) ڈسٹرکٹ این جی اوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام ڈی پی اے پی کے تعاون سے پرائمری سکول سٹیلائیٹ ٹاؤن میں ترقی کا راز امن میں مضمر ہے کے عنوان سے ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس کے صدر محفل خطیب مدنی مسجدمولانا محمد آیاز ،مہمان خصوصی گلگت بلتستان نیشنل الائینس کے چئیرمین عنایت اللہ شمالی اور میر محفل ڈی سی (ر) آ دم شاہ تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد آیاز نے کہا کہ امن قائم کیئے بغیر ترقی کا تصور ہی ممکن نہیں۔قیام امن کے لیئے خاکساری اپنانا ہوگی اور معاشرے میں ذات پات کی لعنت کا خاتمہ یقینی بنانا ہوگا،ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے اور ایک دوسرے کا عز ت وا حترام میں ہی امن کا راز مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا درس دیتا ہے مسلمانوں کے ہاتھ،زبان سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے،انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لیئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگاانہوں نے ڈسٹرکٹ این جی اوزنیٹ ورک اور ڈی پی اے پی کی کاؤش کو خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عنایت اللہ شمالی نے کہا کہ امن کا مطلب، آؤ متحد ہو کر نجات کی طرف ،امن ہی ہے جس کے زریعے تر قی ممکن ہے امن کے بغیرکوئی ملک اور قوم ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتا امن کے قیام کے لیئے کے تمام سٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ امن سب کی ضرورت ہے اور قیام امن کے لیئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ہم سب مل کر آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں انہوں نے ڈسٹرکٹ این جی اوز نیٹ ورک اور ڈی پی اے پی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے لئے عوامی سطح پر شعورواگاہی کے حوالے سے منعقد ہونے والے ہرسیمیناراور ورکشاپ میں شرکت کر کے قیام امن کا درس دینے کے لیئے میری خدمات حاضر ہیں سابق ڈپٹی کمشنر دیامر آدم شاہ نے اپنی خطاب میں کہا کہ امن زبانی باتوں سے نہیں آئے گا بلکہ قران میں بتائے گئے رہنماء اصولوں پرعملدرآمد کرنے میں مضمر ہے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طاقتیں مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر مفادات حاصل کر رہی ہے اور ہم ان کے آلہ کاربن کر نقصان اٹھا رہے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویلپمنٹ آفیسرمنظوراحمد،چیئرمین ڈی این این محمد سلیم،صدرڈی این این ایڈوکیٹ عباداللہ،مولانا محمد دین،شیرخان اورظہور خان نے کہا کہ امن کے قیام اور اس پر ہر فرد کا کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے،علماء دانشور،صحافی ،سیاستدان ملکر امن کے لئیے کردار ادا کریں تو یقینی بات ہے کہ پورا خطہ قیام امن کے حوالے سے ایک مثالی خطہ ثابت ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button