آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام سپورٹس ویک اختتام پذیر
گلگت( فرمان کریم) آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام خواتین سپورٹس ویک اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کمشنر گرلز گائیڈ تھی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ خواتین کواگر موقع ملے تو خواتین اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ نے مرد و خواتین یوتھ کو مثبت سر گرمیوں کا انقعاد کرتی ہے تاکہ یوتھ کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکے۔ کھلاڑی امن کا سفیر ہوتے ہیںیہ کھلاڑی اپنے صلاحیتوں کے ذریعے اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کا مڈیا سونیکوٹ مجیب الرحمن نے کہا کہ یوتھ مثبت سرگرمیوں کے ذریعے معاشرہ کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کرے۔ موجودہ دور میں امن ہم سب کی ضرورت ہے۔ اور اسلام بھی ہم امن کی فروغ کا درس دیتا ہے۔ جب تک معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کا انقعاد نہ ہوں معاشرے میں امن کا قیام مشکل ہو تا ہے۔ آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ نے معاشرے کی اصلاح اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے مثبت اقدام اُٹھا یا ہے، جو کہ قابل تعریف ہے، تقریب کے آخرمیں مہمان خصوصی اور دیگر نے جیتنے والی ٹیم میں ٹرافی تقسیم کئے اور بہتر کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں سرٹیفکٹ تقسیم کئے۔