اہم ترین

دوسرے مرحلے میں تھری اور فور جی سروس گلگت بلتستان کے 65 علاقوں تک پھیلایا جائے گا، کرنل عمران بھٹی، سیکٹر کمانڈر ایس سی او

گلگت (عبد الرحمان بخاری سے)سیکٹر کما نڈر ایس سی او کرنل عمران بھٹی نے کہا ہے کہ آ ئی ٹی کے شعبے میں گلگت بلتستان کا مستقبل روشن ہے گز رتے وقت کے ساتھ عو ام جد ید آ ئی ٹی سہولیات میسر آ ئیگی گلگت میں آئی ٹی انسٹیو یٹ کے قیا م کا کا م آ خری مرا حل میں داخل ہوگیا ہے سٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی انسٹیو یٹ تعمیر کر ینگے۔

وہ یہاں منگل کے رو ز صحافیوں کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی کے مو قع پر گفتگو کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ عو ام کو پہلے مر حلے میں 47علاقوں میں تھری جی جبکہ 36علاقوں میں فو ر جی سر وس فراہم کرئینگے دو سر ے مر حلے میں 65علاقوں تک سر وس کو تو سیع دی جائے گی۔ تھری اور فورجی سر وس شروع ہونے سے ڈی ایس ایل سروس پر کوئی منفی اثر نہیں گا عو ام کی طر ف سے ابتک سر وس کے حوالے سے حو صلہ افزا ء رسپانس ملا ہے۔

کرنل عمران بھٹی نے مزید کہا کہ ہمار ی کو شش ہے کہ عو ام کو بہتر سے بہتر معیار کی سہولت فراہم کر ے اور اس مقصد کے تحت تیزی سے کام ہو رہا ہے گلگت اور سکردو میں 8نئے BTSلگا رہے ہیں اس سے سر وس کو ریج میں مز ید بہتری آ ئے گی ۔شا ہرا ہ قر اقر م پر خنجراب سے بسری تک سر وس کو یقینی بنانے کا منصو بہ منظو ر ہو گیا ہے جلد ہی اس پر کا م شروع ہو گا بابو سر روڈ پر بھی مو با ئل سر وس فراہم کرئینگے۔

انہوں نے کہا کہ آ پٹک فا ئبر کیبل کٹنے کے مسئلے کو بھی حل کیا جا رہا ہے اوراب یہ شکا یت دور کر کے بہت خو شی محسوس ہوتی ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظو ری ملتے ہی تھری اور فورجی سروس مستقل بنیادوں پر شروع کر ینگے۔ ادارے کو بس حکومت کی منظوری کا انتظار ہے ادار ے کی طرف سے یہ سروس فراہم کرنے میں کوئی رکا وٹ نہیں ہے آ زما ئشی سر وس شرو ع کرنے سے سامنے آ نے والی خا میوں کو دور کیا جا رہا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button