گلگت بلتستان

سیاسی و مذہبی جماعتیں عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر متحد، ١٠ مارچ ہڑتال کی حمایت کا اعلان

unnamed

گلگت (وجاہت علی ) عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوا ۔گلگت بلتستان کے تمام ضلاع کے نمائندوں سمیت انجمن تاجران و ٹرانسپورٹر ز یونینز کے نمائندوں کی شرکت عوامی ایکشن کمیٹی کی دس مارچ کی شٹر ڈاؤں و پہیہ جام ہڑتال کی بھر پور حمایت اور تائید کا اعلان ۔رہنماؤں نے یقین دہانی کرائی کہ سبسڈییزکے بحال تک چین سے نہیں بیٹھے گے اور ثابت کرئنگے کہ گلگت بلتستان کے عوام متحد و متفق ہے ۔آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے مولانا سمیع کے قیادت میں وفد نے شرکت کیا جبکہ ہنزہ نگر سے عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے فدا حسین انجمن تاجران کے وفد میں صدر انجمن تاجران حاجی جمعہ خان و سینئر نائب صدر ابراہیم ٹرانسپورٹ یونین کی طرف سے محمد یعقوب کے علاوہ عوامی ایکشن کمیٹی کے اراکین محمد نواز ،غلام عباس ،احسان علی ایڈوکیٹ ،نظام الدین،مولوی سلطان رئیس باباجان ،رحمت علی ،فداحسین ،لیاقت علی استور رابطہ کمیٹی کے ندیم شمال ثنااللہ ایڈوکیٹ ،بار ایسوسی ایشن کے بشارت حسین ار جگلوٹ سے ایڈوکیٹ عابد ،غذر سے اسلم انقلابی نے شرکت کی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام رہنماؤں نے دس مارچ کے شٹرڈاؤن ہڑتال و پہیہ جام کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بنیادی مسئلے کے حل کے لیے اس وقت پوری قوم متحد و متفق ہے ۔اور پنے حقوق لے کر رہینگے اور اس بات کا اعادہ کیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم پر تمام مذہبی سیاسی و قومی قیادت متھد ہے اس سے اتحاد و اتفاق پیدا ہوا ہے اور اتحاد و اتفاق کے ذریعے ہم آگے بڑھے گے عوامی ایکشن کمیٹی کے چےئر مین احسان علی ایڈوکیٹ نے کہا ہ دس مارچ کو پہیہ جام ہڑتال پورے گلگت بلتستان میں ہو گی اس ہم ایشو پر انجمن تاجران پختون ویلفےئر ایسوسی ایشن کے صدر اظہر اور ٹرانسپورٹ یونین کے حمایت و تائید کو سراہتے ہیں اور دس مارچ کو قوم اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کریگی ۔

پی پی پی کے سینئر رہنما اقبال رسول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت منتخب عوامی نمائندوں کو عوامی مسئلہ اور گندم سبسڈی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے عوام کے درمیان ہونا چاہیے ۔مگر ہمارے نمائندے کسی اور دنیا میں ہیں ۔اگر آج عوامی نمائندے عوام کے مسائل پر ان کے ساتھ نہیں ہونگے تو الیکشن میں عوام ایسے نمائندوں کو مسترد کر دینگے ۔ہمارے مںتخب نمائندوں کو سبسڈی کا مسئلہ حل کرانا ہو گا ۔گلگت بلتستان کے عوام اس وقت سراپا احتجاج ہیں اور اپنا حق کے لیے احتجاج کر رہے ہیں ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ نمائندے کردار ادا کرے جب سے مسلم لیگ ن کی حکومت وفاق میں آئی ہے سرمایہ دار حکومت نے غریبوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی ہے اور ظلم کے خلاف ہم عوام کے ساتھ ہے ہم سیاسی و رکرز ہے ۔اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ چلیں گے۔ انہوں ںے عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوے کہا کہ عومی ایکشن کمیٹی کی شکل میں آج پوری قوم متحد و متفق ہے. 

صدر انجمن تاجران گلگت حاجی جمعہ خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی شکل میں آج تمام مذہبی و سیاسی قیادت متحدو متفق ہے ۔اس سے ااتحادو اتفاق کی فضا قائم ہوئی ہے ۔گلگت بلتستان کے عوام اپنے حق کے لیے متحد ہوچکے ہیں ۔عوامی ایکشن کمیٹی نے عوامی مسئلے پر دس مار چ کو جو ہڑتال کی کال دی ہے ۔اس کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور دس مارچ کو انجمن تاجران تما م مارکیٹس اور دکانیں بند رکھے گی اور ہڑتال کا کامیاب نبائے گی ۔عوامی ایکشن کمیٹی نے جن بنیادی مسائل کو اٹھا یا ہے ۔یقیناًقابل تعریف ہے اور انجمن تاجران ہر اول دستے کا کردار ادا کریگی ۔

رحمت علی زونل انچارج متحدہ قومی موومنٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی جماعت 10 مارچ کے پہیہ جام ہڑتال و شٹڑ ڈاؤن کی مکمل حمایت کرتی ہے اور اس ہڑتال کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے. ۔دیامر حدود تنازعہ کو فی الفور حل کیا جائے ہم اہلیان دیامر کے ساتھ ہے  ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ اس ہڑتا ل کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور پورے گلگت بلتستان میں متحدہ قومی موومنٹ کے تمام کارکنان اس ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے کام شروع کر دیا ہے ۔گلگت بلتستان کے بنیادی مسائل کے حل اور دیامر حدود کے مسئلے کے حوالے سے پورے قومی عوامی ایکشن کمیٹی کی شکل میں متحد ہے ۔دس مارچ کو ثابت کردینگے کہ عوام اپنے بنیادی مسائل کا حل چاہتے ہیں اور متحدہ قومی موومنٹ کا ہر ورکرز اس ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے سر گرم عمل ہیں۔

جماعت اسلامی ںے عوامی ایکشن کمیٹی کے اس ہڑتال کی کال کا حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی مولان عبدالسمیع نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم سیاسی ،مذہبی ،و قومی قیادت عوامی ایکشن کمیٹی کی شکل میں متحد ہو چکی ہے اور قومی ایشوز کے لیے یکجا ہے ۔حکمرانوں کو ہوش نہیں ہے مگر حکمران یاد رکھے کہ دس مارچ کو ثابت ہو گا کہ عوام کیا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا ہر کارکن دس مارچ کے ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے کام کرے گا ۔اور اس اتحاد و اتفاق کے ذریعے اپنے تمام بنیادی مسائل حل کرائینگے ۔آج پوری قوم اپنے بنیادی حقوق کے لیے ایک ہو چکی ہے ۔جو کہ خوش آئند ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button