گلگت بلتستان

نیشنل ٹی بی پروگرام میں مقامی افراد کو نظر انداز کرنے کا الزام، ڈاکٹرز نے ہڑتال کی دھمکی دیدی

Capture
گلگت ( وجاہت علی ) نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام میں بھر تیوں پر جان بوجھ کر مقامی افراد کو نظر انداز کردیا گیا جبکہ غیر مقامی افراد کو ترجیح دی گئی ۔جو کہ گلگت بلتستان کے ڈگری ہولڈرز کے ساتھ سراسر زیادتی و ظلم ہے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دے دی باخبر ذرائع کے مطابق نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام میں ڈائریکٹر جنرل ٹی بی پروگرام نے جان بوجھ کر گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو نظر انداز کر دیا جبکہ مقامی افراد مطلوبہ تعلیمی قابلیت اور تجربہ رکنے کے بووجود مسلسل نظر انداز کر دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی ٹی بی پروگرام نے اہلیت پر اترنے کے باوجود نظر انداز کرنے پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہرتال کی دھمکی دے دی ہے ۔ان کا موقف ہے کہ مقامی افراد مقررہ اہلیت اور قابلیت رکھنے کے باوجود بھرتیاں نہ کرنا مقامی افراد کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔ہم اس اقدام کی سراسر مذمت کرتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button