گلگت بلتستان

گھانچے، شاہی پولو گراونڈ کی مرمت کی جائیگی: صوبیہ مقدم

Ghanche pic 3

گانچھے ( محمد علی عالم ) صوبائی وزیر صوبیہ مقدم نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کھیلوں کی فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں کھیل علاقے میں امن کی ضامن ہے اس کے ساتھ کھیلوں سے انسان کی صحت بھی تندورست رہتی ہے کھیلوں کیسا تھ ساتھ ہم اپنے ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے بھی ہر ممکن کام کر رہے ہیں انہوں نے شاہی پولو گرونڈ خپلو میں جشن گانچھے کے سلسلے میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطابن کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ شاہی پولو گرونڈ کی فوری مرمت کے لئے کام شروع ہو گا اس کے لئے محکمہ سیاحت کے حکام سے بات ہوئی ہے پولو ہمارا علاقائی کھیل ہے اس کو زندہ رکھنے لئے پولو گراونڈز ٹھیک رکھنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام پولو گرانڈز کو مرمت کریں گے اس کے لئے جلد کام شروع ہو گا۔ جن پولو گرانڈز کی مرمت ہو گا ان میں پولو گرانڈ حسن آباد چھوربٹ،سکسا ،ڈاغونی اور دوم سم شامل ہے انہوں پولو فائنل جیتنے والے ٹیم کے لئے تےئس ہزار جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے ٹیم کے لئے 15ہزار روپے کا اعلان کیا اس کے علاوہ انہوں نے جشن گانچھے میں کھیلے جانے والے کرکٹ ،فٹبال ،والی بال فائنل جتنے والے ٹیموں کے لئے 10 ,10ہزار روپے اور رسہ کشی جیتنے والے محکمہ صحت کے ٹیم کے لئے 5ہزار روپے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپہلی بار رسہ کشی کا کھیل دیکھا ہے ۔ جشن گانچھے کے سلسلے کھیلے جانے والے پولو میچ کا فائنل چھوربٹ اے اور چھوربٹ بی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا دنوں ٹیموں نے اپنے حریف ٹیموں کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا تھا ۔دونوں ٹیموں نے پہلے ہاف میں دلچسپ مقابلے کے بعد تین تین گول کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے ہاف کے اختتام تک چھوربٹ اے ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد چھے گول کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ چھوربٹ بی ٹیم صرف پانچ گول کر سکے ۔اس طرح چھوربٹ اے ٹیم نے پانچ کے مقابلے میں چھے گول سے جشن گانچھے کا ٹرافی اپنے نام کر لیا ۔پورے پولو کے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کھیلتے ہوئے مینجنگ ڈائریکٹر بلتستان پراپر ٹی ایڈوائزر عبدالرحیم نے پولو میچ کے مین آف دی میچ کا ٹرافی اپنے نام کر لیا اس طرح فٹ بال کے فائنل میچ اولڈنگ سکردو اور شہبار خپلو کے درمیان کھیلا گیا جس میں سکردو الڈنگ نے شہبار خپلو ٹیم کو ہرا کر فائنل میچ جیت گیا۔اس کے علاوہ جشن گانچھے کرکٹ میچ کا فائنل امیر آباد کواس چھوربٹ اور شکاری غواڑی کے درمیان کھیلا گیا جس میں امیر آباد کواس چھوربٹ نے پانچ ووکٹ کے نقصان پر 108رنز بنائے جبکہ شکاری غواڑی نے سات ووکٹ کے نقصان پر 102رنز بنا سکے اس طرح امیر آباد کواس چھوربٹ نے 6رنز سے ٹرافی اپنے نام کر لیا ۔والی بال کے فائنل میچ کرامینگ خپلو نے جیت لیا ۔رسہ کشی کا فائنل میچ محکمہ ایجوکیشن اور محکمہ صحت کے درمیان کھیلا گیا جس میں محکمہ صحت نے محکمہ ایجو کیشن کو ہرا کر میچ اپنے نام کر دیا ۔مہمان خصوصی صوبائی وزیر صوبیہ مقدم،رکن اسمبلی غلام حسین ایڈوکیٹ ، میجر (ر) محمد امین ڈپٹی کمشنر طارق حسین نے جیتنے اور ہرانے والے ٹیموں کے لئے ٹرافی دیا گیا ۔

 Ghanche pic 4

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button